ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے عالمی قوانین اور معاہدوں کے بارے میں امریکہ کے خود سرانہ رویئے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔برکس گروپ کے اعلی سیکورٹی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے سمیت تمام بڑے عالمی معاہدوں میں رخنہ اندازی کی غرض سے کیے جانے والے یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین کو کمزور بنانے کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برکس کے رکن ملکوں کو عالمی سطح پر درپیش چنلجنوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ موقف اور پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔ انہوں نے عالمی قوانین کو پامال کرنے اور اقوام متحدہ کے کردار کو کمزور کرنے کی کوششوں کو مقابلہ کیے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔امریکہ کی سرگردگی میں مغرب اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر انواع و اقسام کے اقتصادی، نفسیاتی اور انٹیلی جینس دباؤ سے کام لے رہا ہے جس کی روک تھام ضروری ہے۔
The post امریکہ عالمی نظام کو کمزور کر رہا ہے، روس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2lHcT38
via IFTTT
No comments:
Write komentar