ماسکو (مانیترنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2018 کے گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد آج سے ناک آؤٹ راؤنڈ کا آغاز ہو رہا ہے جہاں ارجنٹائن کا مقابلہ فرانس اور یوراگوئے کا پرتگال سے ہو گا۔21ویں فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور بیلجیئم کے درمیان میچ کے اختتام کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی اور آج سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ارجنٹائن اور فرانس کی میچ میں کھیلنے والی ممکنہ ٹیم—ایف پی عالمی کپ میں گروپ اے سے روس اور یوراگوئے، گروپ بی سے پرتگال اور اسپین،
فرانس اور ڈنمارک، گروپ ڈی سے ارجنٹائن اور کروشیا پہنچنے میں کامیاب رہے۔گروپ ای سے برازیل اور سوئٹزرلینڈ، گروپ ایف سے میکسکو اور سوئیڈن، گروپ جی سے بیلجیئم اور انگلینڈ جبکہ گروپ ایچ سے کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔گروپ اسٹیج میں سب سے بڑا دھچکا دفاعی چیمپیئن جرمنی کا پہلے ہی راؤنڈ سے اپ سیٹ اخراج ہے جو ایونٹ میں صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔پرتگال اور یوراگوئے کی میچ میں اترنے والی ممکنہ ٹیم،
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا پری کوارٹر فائنل میچ آج فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔آج ایونٹ کا دوسرا پری کوارٹر فائنل یوراگوئے اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا جس میں پری کوارٹر فائنل مرحلے کی 8 فاتح ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے نبردآزما ہوں گی۔سال کے سب سے بڑے میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔
The post ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آج سے آغاز، فرانس اور ارجنٹائن مدمقابل appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2lLkDS0
via IFTTT
No comments:
Write komentar