واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقچی سعودی عرب کی آمرانہ پالیسیوں کا شکار بننے والے پہلے شخص نہیں ہیں حقیقت میں لبنان سے لیکر یورپ تک وہابی آل سعودرژیم اپنے سیاسی مخالفین اورناقدین کا قتل عام کرتی رہی ہے۔
’’مائیکل سپرنگ مین‘‘ نے صحافی جمال خاشقچی سعودی عرب کی آمرانہ پالیسیوں کا شکار بننے والے پہلے شخص نہیں ہیں حقیقت میں لبنان سے لیکر یورپ تک وہابی آل سعودرژیم اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کا قتل عام کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ صحافی جمال خاشقچی کی گمشدگی کے مسئلے پر عالمی برادری کو ریاض رژیم سے وضاحت طلب کرنی چاہئے۔انہوں نےریاض رژیم کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کے اقتدار کا خاتمہ اب زیادہ دور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بن سلمان بھی اپنے مخالفین اورناقدین کو پابند سلاسل یا ان کا قتل کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بن سلمان کو اقتدار سے ہٹانا کسی کیلئے بھی باعث تعجب نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بن سلمان کے والد شاہ سلمان کا اقتدار پر اب کوئی کنٹرول نہیں ہے امریکہ کو سعودی شاہی خاندان میں جاری رسہ کشی سے مکمل آگاہی نہیں ہے جسے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی13 روز قبل ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے جانے کے بعد سے لا پتہ ہو گئے تھے اور ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہر استنبول سے ہی ان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس پر ایذا رسانی کے نشانات بھی موجود ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمال خاشقچی کا نام سعودی حکومت کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہا ہے اور وہ گرفتاری کے خوف سے ہی بیرون ملک زندگی بسر کر رہے تھے۔
The post لبنان سے لیکر یورپ تک آل سعود نے اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کا قتل کیا ہے: مائیکل سپرنگ مین appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pSPZI8
via IFTTT


No comments:
Write komentar