Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 30 June 2018

بریکنگ نیوز: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبے میں وال چاکنگ، اسلحے کی نمائش ، لاؤڈ سپیکر کے غیر ضراری استعمال اور پٹاخے چلانے پر 28 جولائی تک پبندی ہو گی ۔ پولنگ سٹیشنز پر 5 سے زائد افراد کے

اکھٹے ہونے پر پابندی ہو گی اور الیکشن آفس کے باہر جشن بھی نہیں منایا جا سکے گا۔نگران وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی پر کا رروائی کی جائے گی۔دوسری جانب عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے دفاتر میں آویزاں کی جایئں گی اور انتخابی نشان بھی جاری ہوں گے۔یاد رہے کہ انتخابی عمل کے لیے پہلے مرحلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا تھا جس کے دوران کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔آج حتمی فہرستیں لگنے اور انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار یکم جولائی سے 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل یعنی 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔جس کے بعد 25 جولائی کو عام انتخابات کے

یہ دلچسپ خبر بھی پڑھیں’’ مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ٹکٹ واپس کر دو ورنہ ۔۔۔۔۔۔‘‘ پاکستان تحریک انصاف کی نامور خاتون رہنماء نے عمران خان سے ایسی شکایت کر دی کہ کپتان سوچ بھی نہ سکتے تھے

یہ دلچسپ خبر بھی پڑھیں ملتان کی چھ این اے کی نشستوں میں سے پی ٹی آئی آسانی سے چار سیٹیں جیت سکتی تھی مگر ا ب زیادہ سے زیادہ دو جیت سکے گی کیونکہ ۔۔۔۔۔۔صف اول کے صحافی کا ایسا تجزیہ جو عمران خان کو بھی سوچ میں ڈال دے گا

لیے ملک میں بھر میں پولنگ ہوگی۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا اور اب ووٹرز صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے اضافے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔الیکشن ایکٹ کے مطابق پولنگ کا وقت کم از کم 8 گھنٹے مقرر ہے تاہم ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پولنگ کے روز سے قبل ہی پولنگ کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید خبروں کے لیے ویب سائٹ وزٹ کریں۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KmviRO
via IFTTT

No comments:
Write komentar