پشاور(ویب ڈیسک) کچھ عرصہ قبل مردان کی یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے مشال خان نامی طالبعلم کو قتل کردیا تھا اور اب خبر آگئی ہے کہ پشاور کے نجی ہاسٹل میں چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیکچرار محراب نبی کو قتل کردیاگیا،کمرے سے اسلحہ اور گولیوں کے خول وغیرہ نہیں ملے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیکچرار محراب نبی نجی کالج میں پڑھاتا تھا جسے دلہ زاک روڈ میں واقع ہاسٹل میں قتل کردیا گیا اور کی لاش دلہ زاک روڈ کے ہاسٹل سے ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیکچرار کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔محراب نبی کے قتل کے خلاف لواحقین نے پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تاہم اس ضمن میں گرفتاری وغیرہ سے متعلق پولیس کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔
یادرہے کہ مردان کی یونیورسٹی میں توہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے مشال خان کو قتل کردیا تھا جس میں یونیورسٹی کے عہدیدار بھی شامل تھے تاہم بعدازاں معاملات کچھ اور ہی نکلے اور یہاں تک باتیں کی گئیں کہ کمرے میں کتا بھی رکھتا تھا جس کی وجہ سے فوری طورپر یقین کر لیاگیا ۔
The post خیبرپختونخوا کی یونیورسٹی میں مشال خان کے بعد اب ایک لیکچرار قتل ، کمرے سے کیا کچھ ملا ؟ بڑی بریکنگ نیوز آگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2GxMthE
via IFTTT
No comments:
Write komentar