لاہور (ویب ڈیسک ) حج پالیسی 2019ء تیار سرکاری حج پیکیج کم از کم ایک لاکھ 10 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کا حج ڈیڑھ سے دو لاکھ بڑھنے کا امکان ہے ۔ حج 2019ء میں سرکاری سکیم کا کوٹہ 60 فیصد پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ 40 فیصد رکھنے کی تجویز سرکاری اور پرائیویٹ سکیم
کا کوٹہ برابر رکھنے کا مطالبہ مسترد ہو گیا ۔سپریم کورٹ کے حکم پر دو فیصد کوٹہ نئی کمپنیوں کو سنیارٹی پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔سرکاری سکیم کی حج درخواستوں کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگا۔سرکاری سکیم میں دوسری دفعہ حج کرنے پر پابندی ہو گی۔صرف پرائیویٹ سکیم میں درخواست دی جا سکے گی۔دوہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم میں ریڈایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی معیاد10 فروری 2020ء ہونا لازمی ہوگا۔سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجی 5 کلو زم زم لا سکیں کے سرکاری سکیم کے لئے مکہ مکرمہ کی 80 فیصد رہائشی عمارتیں حج 2018ء والی ہوں گی۔سرکاری سکیم کے 50 فیصد عازمین براہ راست مدینہ جائیں گے۔50 فیصد براہ راست جدہ جائیں گے مدینہ جانے والے جدہ سے واپس آئیں گے اور جدہ جانے والے مدینہ سے واپس آئیں گے۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کے لئے کھانا فراہم کرنا لازمی ہوگا۔سرکاری سکیم کے 50 فیصد حاجی مناسک حج مونو ٹرین سے کریں گے۔ 50 فیصد بسوں کے ذریعے کریں گے پرائیویٹ حج سکیم 2019ء کے تمام حجاج کرام مناسک حج بسوں کے ذریعے مکمل کریں گے۔روزنامہ پاکستان نے حج پالیسی 2019ء کے اہم نکات حاصل کر لئے اگلے ہفتے حج فارمولیشن کمیٹی حج پالیسی کو فائنل کر کے منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کرے گی۔
دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے پہلے ہفتے کابینہ کی منظوری کے ساتھ اعلان متوقع سرکاری حج سکیم کی حج درخواستیں 10سے زائد بنک جنوری کے تیسرے ہفتے سے وصول کریں گے۔ حج 2019ء ایک لاکھ 86 ہزار 250 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔معلوم ہوا ہے حج کوٹہ کی تقسیم کی 60 اور 40 کے حساب سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود حج فارمولیشن کمیٹی نے حج کوٹہ کی تقسیم کا فارمولہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کسی کمپنی کا کوٹہ بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہوپ اور وزارت کے درمیان حج پالیسی کے حوالے سے آخری مشاورت رواں ہفتے متوقع ہے ۔حج پالیسی 19 کے نکات حتمی نہیں ہیں حج فارمولیشن کمیٹی اور وفاقی کابینہ تبدیل کر سکتی ہے سرکاری سکیم کا گزشتہ سال پیکج دو لاکھ 70 اور دو لاکھ 80 ہزار تھا ریال 30 روپے سے بڑھ کر 37 روپے ہونے کی وجہ سے سکیم سرکاری ایک لاکھ سے زیادہ پرائیویٹ سکیم کا پیکیج ڈیڑھ سے دو لاکھ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔اس کی وجہ سعودی حکومت کی طرف سے ٹیکسز میں اضافہ اور کھانا، مکتب اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ مکہ مدینہ کے ہوٹل مہنگا ہونا بتایا گیا ہے۔
The post اب سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی فیس کتنے گنا بڑھنے کا امکان ہے ؟ پریشان کن خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2T5QQlu
via IFTTT
No comments:
Write komentar