Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 23 December 2018

دو لڑکے ، دو لڑکیاں ، کھلا میدان اور گولیوں کی بارش : پتھر دل انسانوں کی وادی کوہستان سے ایک اور دلخراش خبر آ گئی

 

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان (بالائی ) میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ، ڈی پی او اپر کوہستان راجہ عبدالصبور نے بتایا ہے کہ ان چاروں کو جمعے کی رات ایک بجے کے قریب کھلے میدان میں قتل کیا گیا ہے ۔

قتل کیے جانے والوں میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں آپس میں رشتہ دار ہیں اور اس بیہمانہ قتل کی واردات کا مقدمہ مقتولین کے چچا ذاد بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، تاہم تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔ پولیس کا کہناا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دولڑکے، 21 سالہ بوستان اور 19 سالہ حبیب شاہ، اور دو لڑکیاں، 18 سالہ یاسمین بی بی اور 21 سالہ گل بی بی، شامل ہیں۔ گاؤں کے لوگوں نے بتایا ہے کہ چاروں بدنصیبوں کو رات کو قتل کیا گیا جب کہ رات بھر انکی لاشیں اس ویرانے میں پڑی رہیں اور ہفتہ کی صبح گاؤں کے لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا جسکے بعد انکی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ضلع کوہستان کا یہ علاقہ خیبر پختونخوا کا انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے۔ یاد رہے کہ 2012 میں ضلع کوہستان کے ایک گاؤں سے ایک ویڈیو اسکینڈل کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دی تھی جس میں کچھ لڑکے ناچ رہے تھے اور پانچ لڑکیاں انکے ناچنے پر تالیاں بجا رہی تھیں، ان لڑکیوں کو بھی مقامی جرگے کے فیصلے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ۔ خبروں کے مطابق اس واقعہ میں ملوث چار ملزمان کو بھی کچھ روز قبل گرفتار کیا گیا ہے ۔ (ش س م)

The post دو لڑکے ، دو لڑکیاں ، کھلا میدان اور گولیوں کی بارش : پتھر دل انسانوں کی وادی کوہستان سے ایک اور دلخراش خبر آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2Lx9DUj
via IFTTT

No comments:
Write komentar