Technology

Ads

Most Popular

Monday, 24 December 2018

دال میں کالا یا ساری دال کالی ۔۔۔ نواز شریف کے حوالے سے بڑا فیصلہ مگر اہم ترین شخصیت غیر حاضر ۔ مزید تفصیلات اس خبر میں

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف کے ساتھی ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے ہیں سنا اوردیکھا یہ ہی گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماءاحتساب عدالت پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ کارکنان بھی عدالت کے باہر جمع ہو رہے ہیں مگر سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اس اہم ترین موقع پر کہاں ہیں؟ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے گا۔صحافی کرامت مغل نے خواجہ آصف کی تصویر شیئر کی ہے جس کے مطابق وہ نیویارک میں سیرسپاٹے کر رہے ہیں۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”خواجہ آصف کے نیویارک کے سیرسپاٹے۔۔۔ آج ویسے خواجہ صاحب کو کہاں ہونا چاہئے تھا۔۔۔ دال ہی کال ہے۔۔“ معروف صحافی خاور گھمن نے اس تصویر کو ری ٹویٹ بھی کیا اور اپنے تبصرے میں لکھا ”خواجہ صاحب کافی حقیقت پسند رہے ہیں اور وہیں پر ہیں جہاں انہیں ہونا چاہئے۔“

The post دال میں کالا یا ساری دال کالی ۔۔۔ نواز شریف کے حوالے سے بڑا فیصلہ مگر اہم ترین شخصیت غیر حاضر ۔ مزید تفصیلات اس خبر میں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2CvOdnz
via IFTTT

No comments:
Write komentar