Technology

Ads

Most Popular

Monday, 24 December 2018

بریکنگ نیوز : ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معرکہ ۔۔۔ پرویز خٹک کے صاحبزادے کو بڑا سرپرائز مل گیا، کل ہونیوالے الیکشن کے تفصیلی نتائج اس خبرمیں ملاحظ کریں

 

پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا،دوسرے نمبرپرعوامی نیشنل پارٹی رہی جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی تیسری پوزیشن پر رہی۔اتوار کوصوبائی دارالحکومت پشاورکی تحصیل ، ویلیجنیبر ہوڈ کونسلوں میں 6خالی نشستوں پر آٹھویںضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے ہیں اورغیرسرکاری اورحتمی نتائج کے مطابق پشاورمیں

ٹاﺅن کونسل کی 6 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 3نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف اور3نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی کے حامی امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ٹاﺅن کونسل وارڈسکندرٹاﺅن9سے پی ٹی آئی کے فقیرمحمد ¾آسیہ وارڈ17سے پی ٹی آئی کے شاہ زیب ¾ یکہ توت وارڈ20سے اے این پی کے بختیاراحمد ¾ اخون آباد وارڈ26سے اے این پی کے زین اللہ ¾لنڈی ارباب وارڈ33سے پی ٹی آئی کے اعجازخان اورشیخ محمدی وارڈ50سے اے این پی کے افتخارشاہ ٹاﺅن کونسلز کے اراکین منتخب ہوگئے ہیں پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات میں ہونے والے ضمنی انتخابات مکمل طورپرپرامن رہے اوراس موقع پر کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہوا تاہم ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی اوسط شرح تقریبا25فیصدرہی جس سے ووٹروں کی عدم دلچسپی کااندازہ لگایاجاسکتاہے اورپولنگ سٹیشنوں میں ووٹ پول کرنے کی رفتارانتہائی سست رہی جبکہ بالخصوص خواتین ووٹروں کاٹرن آﺅٹ انتہائی کم رہاضمنی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق سکندرٹاﺅن سے پی ٹی آئی کے منتخب ہونے والے ٹاﺅن کونسل کے رکن فقیرمحمد نے 2108ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے مقدرشاہ نے1061ووٹ حاصل کئے آسیہ وارڈ17سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار شاہ زیب نے2276ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل اے این

پی کے اول خان نے2140ووٹ حاصل کرپائے یکہ توت وارڈ20 سے عوامی نیشنل پارٹی کے بختیار احمد921ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے میناگل 565ووٹ حاصل کرسکے اخون آباد وارڈ26 سے اے این پی کے زین اللہ1597ووٹوں کے ساتھ ٹاﺅن کونسل کے رکن منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے سجاداللہ 1378ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے لنڈی ارباب وارڈ33پرون آن ون مقابلے میں پی ٹی آئی کے اعجازخان صراف2350ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے امین الحق 2267ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے اسی طرح شیخ محمدی وارڈ50سے ٹاﺅن کونسل کی نشست پر اے این پی کے افتخارشاہ 1418ووٹ لے کرتین ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے عبداللہ1415ووٹ حاصل کرپائے۔سوات سے نامہ نگار کے مطابق سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میںحکمران جماعت پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہوئی ، دس ضلعی کونسل کی نشستوں پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 4،اے این پی نے 3، مسلم لیگ (ن) نے 2نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ دو تحصیل کونسل کی نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرلی ہے،

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل اتروڑ میں ضلعی کونسل ک نشست پر اے این پی کے ملک دلدار نے 1399 ووٹ لیکرکو کامیابی حاصل کرلی ہے ،اسی طرح یونین کونسل گلی باغ میں ضلعی نشست پر پی ایم ایل (ن) کے امیدوار سہراب خان نے 1564ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ریاض خان نے 760 ووٹ حاصل کئے، یونین کونسل خوازہ خیلہ میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی کے رشید الرحمان نے 1492 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،دوسرے نمبرپر اے این پی کے عبداللہ خان نے 1459ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،یونین کونسل گوگدرہ میں ضلعی کونسل کی نشست پر اے این پی کے امیدوار نادر شاہ نے 1351 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر فیاض خان 525 ووٹ حاصل کرسکے، یوسی قمبر میں ضلعی نشست پر آزاد امیدوار نثار خان نے پہلی جبکہ سید احمد خا ن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،یونین کونسل سیدوشریف میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل سلطان نے 1685 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر پختونخوا میپ کے امیدوار سید برہان نے 864 ووٹ حاصل کئے، یونین کونسل سنگوٹہ دنگرام میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی

کے امیدوار فضل اکبر نے 1570 ووٹ لیکر پہلی جبکہ اے این پی کے سلطان روم نے 1035ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی، یونین کونسل کانجو میں ضلعی نشست پراے این پی کے ملک فیاض نے1500 ووٹ سے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پرپی ٹی آئی کے فیصل شہزاد نے600 ووٹ حاصل کئے۔ یونین کونسل فیض آباد‘ امانکوٹ میں ضلعی نشست پر پی ایم ایل ن کے عمران نے پہلی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،اسی طرح یونین کونسل شین فتح پور میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار رشیدالرحمان نے 1603 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن جبکہ اے این پی کے زیاد باچہ نے 1530 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی ہے۔یونین کونسل لنڈیکس میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل ربی راجہ نے ضلعی نشست پر681 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسرے نمبر پر عمر علی نے 641ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،اسی طرح اوڈیگرام تحصیل کونسل میں پی ٹی آئی کے امیدوارسمیع اللہ نے 1580 ووٹ لیکر پہلی اوراتحادی پارٹیوں کے امیدوار سیدنور علی شاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس نے 1061ووٹ لئے، اسی طرح تحصیل کونسل گل کدہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار شہزاد شاہ نے 1191 ووٹ

لیکر کامیابی حاصل کی، جبکہ اے این پی کے پرویز عالم پاپا نے 1159 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ادھر ضلع بونیر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اے این پی نے میدان مار لیا، سات نشستوں پرغیر حتمی نتائج کے مطابق اے ین پی نے3 جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے دو دو نشستیں حاصل کرلیں ، غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کے حاجی سردار نے تحصیل کونسلر کی نشست پر 2050 جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے محمد علی نے1540 ووٹ لئے ، اے این پی سے تعلق رکھنے والے شہزاد نے کسان کونسلر کی نشست کے لئے 423 ووٹ لئے اور کامیا ب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حبیب اللہ نے 235 ووٹ لئے ، اسی طرح فاروق (ا ے این پی) نے 1130 ووٹ لئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے عمران نے 1053 ووٹ لئے اور ناکام رہے ، حکمران جماعت کے شیر عالم خان نے ضلعی کونسلر کی نشست کے لئے 2173 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے اکبر حسین 1413 ووٹ لے کر

ناکام رہے ، اسی طرح پی ٹی آئی کے عمر سید نے جنرل کونسلر کی نشست کے لئے 559 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل بھی جماعت اسلامی ہی کے زبیر 465 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ فہد حسین جوجماعت اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں نے جنرل کونسلر کی نشست پر 457 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ذیشان نے 235 ووٹ لئے ، اسی طرح جماعت اسلامی ہی کے سلیمان نے جنرل کونسلر کی نشست پر 427 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے 264 ووٹ لینے والے امیدوار شیرین کو شکست سے دوچار کیا ۔ایبٹ آباد سے نامہ نگار کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی پانچ میں سے تین پاکستان تحریک انصاف ،دوآزاد اور ایک مسلم لیگ ن کے حصہ میں آئی ،جبکہ تحصیل کی مزید ایک نشست مسلم لیگ کو مل گئی ۔ضلع ایبٹ آباد میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ بخوبی مکمل ہوگیا ۔سیکورٹی کے مکمل اور بھرپور انتظامات کے باعث کسی بھی پولنگ سٹیشن پر کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیااس موقع پر تمام پولنگ سٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

کی گئی تھی ۔ضلع ایبٹ آباد کی ضلع کونسل کی پانچ جبکہ تحصیل کونسل کی ایک نشست پر انتخابات ہوئے ۔واضح رہے کہ مذکورہ یونین کونسلوں یعنی یونین کونسل کاکول ،یونین کونسل شیخ البانڈی ،یونین کونسل بکوٹ ،یونین کونسل کٹھوال اور یونین کونسل نملی میرا اور تحصیل کونسل جھنگڑا کی نشستیں یہاں کے اراکین کی جانب سے ضلع وتحصیل کونسل کی نشست کو چھوڑ کر قومی و صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کے باعث خالی ہوگئی تھیں ۔مذکورہ نشستوں میں یونین کونسل کاکول پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق ناظم ضلع ایبٹ آباد علی خان جدون نے حلقہ این اے 16سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے خالی کی تھی ۔جس ان کے حمایت یافتہ امیدوار نوید خان جدون کامیاب قرار پائے ہیں ،جنہوںنے اب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 1913ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اظہر خان کو 1831ووٹ ملے ہیں ۔جبکہ مسلم لیگ کے امیدوار وسیم عباسی کو 877ووٹ حاصل ہوئے ۔یونین کونسل شیخ البانڈی جوآزادامیدوار وسیم خان جدون نے خالی کی تھی اس نشست پر پاکستان تحریک انصا ف کے نبیل خان کامیاب قرار پائے ہیں جنہوںنے 1550ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خرم خان 1225ووٹ

لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،اس نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار وسیم تنولی کو صرف 302ووٹ حاصل ہوپائے ہیں ۔اسی طرح یونین کونسل بکوٹ کی نشست جو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر عباسی نے چھوڑی تھی لیکن یہ نشست اب مسلم لیگ کے ہاتھ آگئی ہے جہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار الیاس عباسی نے 3ہزار811ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے ذوالفقار عباسی کو شکست دی ۔پی ٹی آئی کے سردار وقار نبی کی چھوڑی نشست یونین کونسل نملی میرا پر آزادامیدوار ملک ایوب2200،سردار اقبال مسلم لیگ ن 1600،جبکہ پی ٹی آئی کے سردار طارق فرید1400 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے ۔یونین کونسل کٹھوال میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک معروف کے حصے میں آئی جنہوں نے 2040ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سید محبوب شاہ کو 1880ووٹ حاصل ہوئے ۔تحصیل کونسل جھنگڑا کی واحد نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اظہر کے ہاتھ آئی جنہوںنے 3ہزار 129ووٹ حاصل کئے ۔جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شیرافضل خان کو2674ووٹ حاصل ہوپائے ہیں ۔ صوابی سے نامہ نگار کے مطابق ضلع صوابی میں اتوار کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی صوابی ڈیمو

کریٹک الائنس اور پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا غیر سرکاری نتائج کے مطابق یونین کونسل چھوٹا لاہور سے صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی کے مولانا شہا ب الدین نے 1612ووٹ لے کر ضلع کونسل صوابی کے رکن منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل امیدوار پی ٹی آئی کے شاہ خالد نے 1410ووٹ ،مسلم لیگ (ن) کے کرامت اللہ نے 802،آزاد امیدوار اسفند یار خان نے 992ووٹ لئے ۔ یونین کونسل ڈاگئی سے صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار اے این پی کے ڈاکٹر اشرف خان نے 1715ووٹ لے کر ضلع کونسل صوابی کے رکن منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار منور گل نے 1536ووٹ حاصل کئے یونین کونسل کلابٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار عدنان رحیم نے 1352ووٹ لے کر تحصیل کونسل ٹوپی کے ممبر منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل امیدوار صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار قومی وطن پارٹی کے عابد خان نے 802اور آزاد امیدوار اعجاز خان نے 785ووٹ حاصل کئے اسی طرح ویلج کونسل کالا سے پی ٹی آئی کے امیدوار ذیشان احمد خان ایڈوکیٹ نے 1018ووٹ لے کر ویلج کونسل کالا کے رکن منتخب ہو گئے جب

کہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ریاض خان نے 630ووٹ حاصل کئے ۔چار وں یونین کونسلوں میں ہونے والی ضمنی انتخابات پُر امن رہے کسی پولنگ اسٹیشن میں ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔یاد رہے کہ ضمنی الیکشن میں یو سی زروبی سے پی ٹی آئی کے امیدوار عابد عزیز تحصیل کونسل ٹوپی کے لئے ،یو سی کھنڈہ سے پی ٹی آئی کے علی حیدر باچا ضلع کونسل صوابی کے لئے اور یو سی سلیم خان سے اے این پی کے اجمل خان تحصیل کونسل صوابی کے لئے بلا مقابلہ رکن منتخب ہو چکے تھے جبکہ یو سی کالو خان سے اے این پی کے جلال بایار بھی یوتھ کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہو چکا تھا جب کہ یونین کونسل باجا بام خیل ، ملک آباد ، پنج پیر ، متنی چنگن، ترکئی ، گندف ، مینئی ، سلیم خان سنٹرل اور اسماعیلہ میں کسی امیدوار کی جانب سے داخلہ نہ ہونے کے سبب الیکشن نہ ہو سکا اور یہ تمام نشستیں خالی پڑے ہیں۔اوگی سے نامہ نگار کے مطابق یونین کونسل کٹھائی سے ضلع کونسل کی خالی نشست پرمسلم لیگ ن اورچھجڑگروپ کے نامزدامیدوارملک اعجازنے میدان مارلیا،لائق محمدخان ایم پی اے کی اس آبائی یونین کونسل میں انکے حمایت یافتہ امیدوارمسلسل تیسری وہ یہ نشست جیت کرہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوگئے،اس یوسی سے ممبرضلع کونسل منتخب ہونےوالےملکاعجازنے1527ووٹ حاصل

کئے،دوسرانمبرآزادامیدوارافتحاراعوان رہاجنکے حصہ میں1023 ووٹ آئے،پی ٹی آئی امیدوارڈاکٹرعارف620 ووٹ لیکرتیسرے اورآخری پوزیشن لے سکے،پولنگ کاآغازصبح سے پرامن اورخوشگوارماحول میں شروع ہواجوبغیرکسی وقفہ کے جاری رہا،امن وامان کاقیام یقینی بنانے کیلئے ہرپولنگ سٹیشن پرپولیس کی نفری بھی الرٹ تھی،جنکی نگرانی اے سی بابرخان تنولی اورڈی ایس پی ابرارخان،ایس ایچ اوتھانہ اوگی ناصرخان نے کی،الیکشن میں فتح کے بعدکٹھائی میں ملک اعجازکی رہائشگاہ پربڑی تعدادمیں لوگ امڈآئے اورزبردست جشن کاسماں رہا،لائق محمدخان ایم پی اے بھی مبارکباددینے ملک اعجازکی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ادھر تورغرضلع میں یونین کونسل شنگلدارکی تحصیل کونسل کی خالی نشست پرسابق ممبر اور آزاد امیدوار مولاناعبدالقدیردوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے جیت گئے،فاتح امیدوارنے 109 3ووٹ لئے،انکے مدمقابل معادم خان 525ووٹ لے سکے،مولاناعبدالقدیرجوکہ پہلے بھی یہاں سے تحصیل ممبربنے،بعدازاں انہیں تحصیل ناظم جدباءکے عہدہ پرفائزہونے کابھی اعزازحاصل ہواجنہوں نے ریکارڈکام بھی کئے،تاہم 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انہوں نے تحصیل نشست چھوڑی ،مگرصوبائی الیکشن نہ جیت سکے،ضمنی الیکشن میں دوبارہ انہوں نے تحصیل نشست پرداخلہ کیااوریکطرفہ مقابلہ کے بعدمیدان مارلیا۔پبی سے نامہ نگار کے مطابق بلد یا تی ضمنی الیکشن تارو ویلج کو نسل میں جنرل نشست پر پا کستان تحریک انصاف کے حما یت یا فتہ امیدوار سبحان اللہ نے کا میا بی حا صل

کی پو لنگ کے موقع پر ضلعی انتظا میہ سخت حفا ظتی اقدا مات کئے گئے تھے پو لنگ پر امن ما حول میں ہوئی گور نمنٹ ہا ئی سکول تارو میںقا ئم پو لنگ سٹیشن میں پولنگ صبح شروع ہو ئی واحد جنرل نشست پر پا کستان تحریک انصاف کے حما یت یا فتہ امیدوار سبحان اللہ اور اے این پی کے حما یت یا فتہ امیدوار تنور یر احمد کے در میان ون ٹو ون مقا بلہ ہوا جس میں پا کستان تحریک انصاف کے حما یت یا فتہ امیدوار سبحان اللہ نے830 ووٹ لیکر کا میا بی حا صل کی اور اے این پی کے حما یت یا فتہ امیدوار تنور یر احمد نے767 ووٹ لئے الیکشن پر امن ما حول میں ہوا ۔لکی مروت سے نامہ نگار کے مطابق دیہی کونسل برگئی میں جنرل کونسلر کی واحد خالی نشست پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات پر امن ماحول میں منعقد ہوئے، جنرل کونسل کی واحد نشست پر پانچ امیدواروں کے مابین مقابلہ تھا۔ رائے دہندگان کی سہولت کے لئے دو مردانہ اور ایک زنانہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے، پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد گنتی مکمل کرکے انتخابی عملہ پولیس کی مکمل سیکورٹی

میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی پہنچ گیا جہاں نتائج ریٹرنگ افسر کے پاس جمع کرادیئے گئے ۔غیر حتمی نتائج کی رو سے مقصول خان 507ووٹ لے کر جنرل کونسلر منتخب ہوگئے۔دیر لوئر سے نامہ نگار کے مطابق ضلع دےر پائےن کی سات ےونےن کونسل کے ضمنی انتخابات مےں جماعت اسلامی نے دو جبکہ پی ٹی ائی نے تےن نشستیں جیت لیں ضلع دیر پائین میں سات یونین کونسلز کوٹو،رباط،منجائی،حےاسےری ،میدان کوٹکے،خال اور طورمنگ میں صبح اٹھ بجے سے شام چار بجے تک بغےر کسی وقفے تک پولنگ کاعمل جاری رہا الیکشن پر امن ماحول میں ہوا کسی بھی علاقہ سے کوئی ناخوشگورار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ےونین کونسل حےا سیری میں جماعت اسلامی کے امےدوار رحیم اللہ ،یونین کونسل خال مےں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کلیم اللہ ےونےن کونسل کوٹو میں پی ٹی ائی کے امیدوار عاصم شعیب یونین کونسل کوٹکے سالم خان منجائی یونین کونسل پی ٹی ائی کے امیدوار حجاج خان یونین کونسل رباط میں آزاد امیدوار سید عالم شاہ عرف تھانے خان ےونین کونسل طورمنگ میں اے اےن پی کے ملک فضل الرحمن کامےاب قرار پائے جبکہ وویلج کونسل غواڑگے میں جماعت اسلامی کے اعجاز

احمد یوتھ اوت وویلج کونسل ملاکنڈ میں جماعت اسلامی کے جنرل کونسلر حسین الرحمن نے جیت لیا ۔ ٹانک سے نامہ نگار کے مطابق ٹانک ضمنی بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی نے میدان مار لیاایم ایم اے کو بد ترین شکست کا سامنا ہوا یوسی گل امام میں پی ٹی آئی اور یوسی ووڑسپون میں آزاد امیدوار بازی لے گیا ضلع کونسل کی ایک اور تحصیل کونسل کی دو نشستوں پر 17امیدواروں نے حصہ لیا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل ٹانک سٹی ٹو پر پیپلز پارٹی کے امیدوار شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ نے1021ووٹ لیکر پہلی جبکہ پی ٹی آئی کے شوکت ارامانی 682ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح یو سی گل امام میں پی ٹی آئی کے خالد خان کنڈی نے 1930ووٹ لیکر پہلے جبکہ جے یو آئی کے گل رحمن 1897ووٹ لیکر دوسر نمبر پر رہے یو سی ووڑسپون میں آزاد امیدوار نیاز علی بیٹنی نے 1623ووٹ لیکر پہلے جبکہایم ایم اے کے یونس خان بیٹنی حیدروال869ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح یو سی شاہ عالم ویلج کونسل سے جنید خان نے 442ووٹ لیکرضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ایم ایم اے کاکوئی بھی امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکا ضمنی انتخابا کے

موقع سیکورٹی کے سخت انتظامات کیلئے تھے 39328ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھاووٹروں کا ضمنی انتخابات میں عدم دلچسپی کے باعث ووٹوں کا ٹرن آوٹ نہ ہونے کے برابر تھا ضمنی انتخابات کیلئے 39پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے جن پر 482پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا الیکشن کمیشن کے افسران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے سیکورٹی انتظامات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ ہنگو سے نامہ نگار کے مطابق ضلع ہنگو میں بلدیاتی انتخابات میںسرہ غنڈی ویلج کونسل نشست پر جے یو آئی کے امیدوارمفتی عمران نے955ووٹ لیکر پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دیدی۔7 میں سے 6 خالی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ صرف نیبر ہوڈ کونسل سرہ غنڈی ٹل میں ویلج کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوئی۔ سابق ڈسٹرکٹ ناظم مفتی عبید اللہ کی خالی کردہ ضلع کونسل کی نشست پر آزاد امیدوار ابراہیم خان بنگش بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ ضلع کونسل کی دوسری نشست خان باڑی سے شہر یار بنگش بھی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ اسی طرح دیگر 4 ویلج کونسلرزکی نشستوں پر بھی کونسلرز بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے جبکہ صرف نیبر ہوڈ کونسل سرہ غنڈی ٹل میں جنرل نشست پر پولنگ کا عمل

کیا گیا جو کہ4 بجے تک پولنگ کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہا اور ووٹرز نے بھر پورطریقے سے حق ر ائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔ یہاں پر 5 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے جن میں 3 مردانہ اور زنانہ پولنگ سٹیشن شامل ہےں ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار مفتی عمران نے 955ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہدایت بنگش نے 338ووٹ لئے۔اس موقع پر کامیاب امیدوارمفتی عمران نے علاقہ عوام کا شکریہ ادا کیا اور بہتر انداز میں علاقے کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ الپوری سے نامہ نگار کے مطابق شانگلہ میںایک ضلعی کونسل ،ایک تحصیل کونسل جبکہ دو جنرل ویلج کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات مکمل ہو گئے ، شانگلہ کے اس ضمنی انتخابات میںعوامی نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا ۔ بلدیاتی ضمنی الیکشن کےلئے شانگلہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے ، 29 پولنگ سٹیشنوں پر 700 سے زائد پولیس جوان تعینات کر دیئے گئے تھے ۔

The post بریکنگ نیوز : ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معرکہ ۔۔۔ پرویز خٹک کے صاحبزادے کو بڑا سرپرائز مل گیا، کل ہونیوالے الیکشن کے تفصیلی نتائج اس خبرمیں ملاحظ کریں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EMLOr6
via IFTTT

No comments:
Write komentar