لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ختم نہیں ہو ا،انورمجید کےساتھ اب کوئی رحم نہیں,لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اور شفٹ
کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا اومنی گروپ کے مالکان کے وکلاءمنیر بھٹی اور شاہد حامد کے ساتھ مکالمہ ہوا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ختم نہیں ہو ا، لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اور شفٹ کرنا پڑے گا، قوم کا اربوں روپے کھا گئے اور پھر بھی بدمعاشی کر رہے ہیں،آپ وکیل ہیں، آپ نے فیس لی ہوئی ہے، آپ کو سنیں گے لیکن فیصلہ ہم نے ہی کرنا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اربوں روپے کے کھانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے,ان لوگوں کومعاف نہیں کرسکتےجنہوں نےقوم کاپیسہ کھایا اوراب بد معاشی کررہے ہیں. جبکہ سپریم کورٹ کا کمرہ عدالت میں پروجیکٹر لگانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری اوپن کورٹ میں پروجیکٹر پر چلائی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے مکالمے کے دوران کہا
کہ اربوں روپے کے کهانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے کمرے میں پروجیکٹر لگانے کا حکم دیا اور چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری اوپن کورٹ میں پروجیکٹر پر چلائی جائے گی۔ چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے مالکان کے وکلا منیر بهٹی اور شاہدحامد کے ساتھ مکالمے کے دوران کہا کہ لگتا ہے کہ اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ختم نہیں ہوا، قوم کے اربوں روپے کها گئے اور پهر بهی بدمعاشی کررہے ہیں، لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اور شفٹ کرنا پڑے گا۔ چیف جسٹس نے کہا انور مجید کے ساتھ اب کوئی رحم نہیں، آپ وکیل ہیں، آپ نے فیس لی ہوئی ہے، آپ کو سنیں گے لیکن فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا اربوں روپے کے کهانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی تفصیلی رپورٹ 19 دسمبر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔
The post اب کوئی رحم نہیں۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اہم کیس کی سماعت کے دوران دبنگ حکم جاری کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2PZK6ns
via IFTTT
No comments:
Write komentar