Technology

Ads

Most Popular

Monday, 24 December 2018

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ نے کس بڑے عہدے کا چارج سنبھال لیا ؟ بریکنگ نیوز آ گئی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔واجد ضیاء نے ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاء کا 19 دسمبر کو ایف آئی اے سے ریلوے پولیس میں تبادلہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاء کو سونپی تھی جو ایف آئی اے میں خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے آئی جی ریلوے پولیس کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔یاد رہے کہ 19 دسمبر کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے واجد ضیاء کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کیا گیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاء کو آئی جی پاکستان ریلوے پولیس تعینات اور سابق آئی جی ریلوے مجیب الرحمان کو فوری طور پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔واجد ضیاء اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

The post پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ نے کس بڑے عہدے کا چارج سنبھال لیا ؟ بریکنگ نیوز آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EOa24e
via IFTTT

No comments:
Write komentar