Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 23 December 2018

نوازشریف کیخلاف ممکنہ فیصلہ، رات کے اس پہر مریم نواز نے خاموشی توڑدی، ٹوئیٹ کردیا

 

لاہور(ویب ڈیسک) نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ صبح احتساب عدالت سنائے گی اور یہ فیصلہ سننے کے لیے سابق وزیراعظم اسلام آباد میں موجود ہیں اور صبح عدالت جائیں گے جہاں سے ممکنہ طورپر انہیں گرفتارکیاجائے گا لیکن عدالتی فیصلے سے قبل بالآخر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے طویل عرصے کی

خاموشی توڑدی اور ٹوئٹر پر اپنے والداورمرحوم والدہ کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔
مریم نواز نے لکھاکہ میں نےآخری باراپنی ماں کوتابوت میں دیکھا، آخری باراپنےوالدکومسکراتےہوئےاپنی والدہ کےساتھ دیکھا، اللہ تعالیٰ میرےوالدین پررحم فرمائے۔


یاد رہے کہ مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد سے اب تک خاموش تھیں۔ اس ٹوئیٹ کے بعد انہوں‌نے اپنی پروفائل تصویر بھی بدل دی اور والدین کی اکٹھے تصویر لگا لی.

دوسری طرف جیونیوز کے مطابق شریف برادران کی اسلام آباد کے منسٹر انکلیو میں دو گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔ اس طویل ملاقات کے دوران اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا گیا اور احتساب عدالت کے کسی بھی ممکنہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

دونوں بھائی اس نتیجے پر پہنچے کہ آئندہ قومی اسمبلی اجلاس کےدوران دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو اپویشن لیڈر کے چیمبر میں چائے پر مدعو کیا جائے گا اور اپویشن جماعتوں کی مشاورت سےتحریک انصاف کی حکومت کیخلاف متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی تاکہ حکومت کو ٹف ٹائم دیاجاسکے ۔

لیگی رہنمائوں کاکہناتھاکہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے اور یہ ایک مرتبہ پھر ماضی کی تاریخ دہرارہے ہیں۔

The post نوازشریف کیخلاف ممکنہ فیصلہ، رات کے اس پہر مریم نواز نے خاموشی توڑدی، ٹوئیٹ کردیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2rRl4Nq
via IFTTT

No comments:
Write komentar