Technology

Ads

Most Popular

Monday, 24 December 2018

اسمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب : ہواوے کی نئی پیشکش نے صارفین کے دل جیت لیے ، اسکی ناقابل یقین خصوصیات اس خبر میں

 

لاہور( ویب ڈیسک)ہیواوے ایک بہترین اسمارٹ فون میں شمار کیا جاتا ہے، ہواوے کمپنی نے مزید اپنی نئی شکل متعارف کروایا تھا۔ ہیواوے نے پی 20 پرو کی شکل میں دنیا کا پہلا 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب یہ کمپنی جلد اس کا اپ ڈیٹ ورژن پیش کرنے

والی ہے۔ہیواوے پی 30 اور پی 30 پرو میں یہ کمپنی پوری توجہ کیمرہ سسٹمز پر مرکوز کررہی ہے اور اسے مارکیٹ میں دستیاب سب سے بہترین ڈیوائسز بنانا چاہتی ہے۔اسمارٹ فونز تفصیلات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف ایون بلاس کے مطابق ہیواوے پی 30 میں ٹرپل لینس رئیر کیمرہ دیا جائے گا جن میں سے ایک 40 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ حیران کن 5x لوس لیس آپٹیکل زوم کا فیچر بھی ہوگا۔ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ موجود ہوگا۔ دوسری جانب پی 30 پرو ممکنہ طور پر 4 بیک کیمروں سے لیس ہوگا جو کہ 10x لوس لیس آپٹیکل زوم کے ساتھ پہلے سے بہتر تھری ڈی سنسر بھی دیا جائے گا، تاکہ فاصلے کا تعین اور فوکس ایفیکٹس بناسکے۔اس فون کے مختلف کانسیپٹ ڈیزائن سامنےآچکے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ نوچ کی جگہ اس بار ٹیر ڈراپ نوچ دیا جائے گا۔ ہیواوے پی 20 اور پی 20 پرو مارچ 2018 میں متعارف کرائے گئے تھے تو امکان ہے کہ نئے فونز بھی اگلے سال مارچ میں ہی سامنے آئیں گے۔ پی 20 پرو کے 3 میں سے ایک کیمرہ 40 میگا پکسل کے آر جی بی سنسر کے ساتھ ہے جبکہ ایک 20 میگا پکسل مونوکروم سنسر اور تیسرا 8 میگا پکسل سنسر سے لیس تھا، جس میں ٹیلی فوٹو لینس اور 3x آپٹیکل زوم (5x ہائیبرڈ زوم) دیا گیا ہے۔

The post اسمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب : ہواوے کی نئی پیشکش نے صارفین کے دل جیت لیے ، اسکی ناقابل یقین خصوصیات اس خبر میں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2Cv7RjE
via IFTTT

No comments:
Write komentar