Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 23 December 2018

بریکنگ نیوز:عمران حکومت کا شاندار اقدام : ملک کو غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کئی سالوں سے زوال کی طرف جاتی پاکستان کی سیاحت کو نئی زندگی مل گئی ، تحریک انصاف کی حکومت نے دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان کی طرف کھینچنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستانی سياحت کے فروغ کے ليے

تحریک انصاف حکومت نے ویزا پالیسی کو نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ ملکی ويزا پاليسی کا ا ز سر نو جائزہ ليا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتايا کہ پچپن ممالک کے شہريوں کے ليے پاکستان ميں بغير ويزے سفر کی سہولت زير غور ہے۔ ان ميں زيادہ تر يورپی ممالک شامل ہيں۔اس حوالے سے وزير اعظم عمران خان کی خصوصی توجہ شامل حال ہے۔ عمران خان پاکستان کو ايک اسلامی فلاحی رياست بنانا چاہتے ہيں اور اس سلسلے ميں وہ سياحت کو بالخصوص فروغ دينے کے خواہاں ہيں۔ تاہم ابھی تک پاکستان کی موجود ويزا پاليسی کئی غير ملکيوں کے ليے رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ برازيل کی قومی ٹيم و ہسپانوی کلب ريئل ميڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کاکا ويزا نہ ملنے کے سبب ايک نمائشی ميچ ميں شرکت کے ليے پاکستان نہ آسکے۔ ايسا ہی ایک واقعہ پرتگالی فٹ بالر لوئيس فيگو کے ساتھ بھی پیش آیا ہے ۔ فواد چوہدری کے مطا بق ایسے واقعات خراب ویزا پالیسی کی نشاندہی کرتے ہيں۔ فواد چوہدری نے بتايا کہ انہوں نے انٹريئر سيکرٹری سے اس حوالے سے بات چیت کی ہے ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل پرتگال نے سياحت کے ليے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے ديا ہے۔ اور فرانس سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان سن 1970 کی دہائی ميں سياحت کے ليے ايک مشہور و معروف ملک تھا۔(ش س م)

The post بریکنگ نیوز:عمران حکومت کا شاندار اقدام : ملک کو غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑا اعلان کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2rTuV5o
via IFTTT

No comments:
Write komentar