Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 23 December 2018

ان کو ہم عبرت کا نشانہ بنا دینگے ۔۔۔ فیاض الحسن چوہان کی توپوں کا رخ (ن) لیگ کے بعد تحریک انصاف کی طرف ہو گیا

 

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے تحر یک انصاف میں بھی موجود کرپٹ افراد کو نشانِ عبرت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی انکو حساب دینا ہی پڑیگا ‘کرپٹ حکمرانوں نے اپنا نام اٹھارویں

اورانیسویں ترمیم رکھ لیا، تیتر اور بٹیر لڑتے تھے اور اب احتساب کررہے ہیں تو بانہوں میں بانہیں ڈال لی ہیں، ایک زمانہ میں ان کی سیاست تیتر بٹیر رہی جن کی چونچ اور دم الگ ہوگئی ہم انکو اکٹھے ایک جیل میں رکھیں گے‘، پارلیمنٹ ہاؤس کی راہ داری میں نوازشریف نے کانا پھوسی میں شہبازشریف کو زرداری سے بچنے اور ان کی باتوں میں نہ آنے کا کہا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنا نام اٹھارویں اورانیسویں ترمیم رکھ لیا، تیتر اور بٹیر لڑتے تھے اور اب احتساب کررہے ہیں تو بانہوں میں بانہیں ڈال لی ہیں، ایک زمانہ تھا کہ ان کی سیاست تیتر بٹیر تھے جن کی چونچ اور دم الگ ہو گئی، ہم انکو اکٹھے ایک جیل میں رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میرا سچ چور اور چوروں کے حواریوں کو بھی چبھے گا، پارلیمنٹ ہاؤس کی راہ داری میں نوازشریف نے کانا پھوسی میں شہبازشریف کو زرداری سے بچنے اور ان کی باتوں میں نہ آنے کا کہا آج ہم وقار کے ساتھ پنجاب کی کارکردگی پیش کریں گے، پاکستان کی سابقہ حکومتوں کا پہلے سو دن ہنی مون نہیں ختم ہوتا ۔

The post ان کو ہم عبرت کا نشانہ بنا دینگے ۔۔۔ فیاض الحسن چوہان کی توپوں کا رخ (ن) لیگ کے بعد تحریک انصاف کی طرف ہو گیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2CszQ3i
via IFTTT

No comments:
Write komentar