Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 29 September 2018

مائیکرونیشیا: مسافر بردار طیارہ بحر اوقیانوس میں جا گرا

 

مائیکرونیشیا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاپوا نیو گنی کا مسافر بردار طیارہ بحر اوقیانوس کے ایک جزیرے میں لینڈنگ کے دوران رن وے چھوٹنے سے سمندر میں جا گرا۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایئر نیو گنی کا طیارہ بوئنگ 737-800 مائیکرونیشیا کے وینو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرتے وقت حادثے کا شکار ہوا۔جزیرے کے مقامی افراد نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر طیارے میں سوار 35 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان کو طیارے سے نکالا اور ساحل پر منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر واقعے میں کسی بھی شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ائرلائن نے تصدیق کی کہ تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکالا جاچکا ہے، اور ان کی ضروریات اور حفاظت کی یقین دہانی کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ ایئرلائن کی جانب سے اس واقعے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا گیا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت موسم خراب تھا جبکہ طوفانی بارشوں سے حد نظر میں بھی کمی تھی‘۔حادثے کے شکار جہاز کے مسافر بل جینز کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم بھی نہیں ہوا کہ جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم جب،

پانی جہاز میں داخل ہونے لگا تو ایسا محسوس ہوا کہ ایسا تو نہیں ہوتا‘۔ان کا کہنا تھا کہ وہاں فوری طور پر مقامی افراد اپنی کشتیوں میں آگئے، وہ بہت اچھے اور متاثر کن تھے‘۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب مائیکرونیشیا کے ایئرپورٹ پر کوئی جہاز پروان بھرتے یا اترتے وقت سمندر میں جا گرا ہو۔اس سے قبل 2008 میں بھی اس ہی ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑان بھرتے ہوئے رن وے سے باہر نکل کر سمندر میں گر گیا تھا۔

The post مائیکرونیشیا: مسافر بردار طیارہ بحر اوقیانوس میں جا گرا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2DElP5p
via IFTTT

No comments:
Write komentar