Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 30 September 2018

ایسی روبوٹک پرت جو عام سی شے کو روبوٹ میں تبدیل کردے گی

 

نیو ہیون (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دان ایسی عجیب چیز ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس سے گھریلو اور بے جان اشیاء کو روبوٹ میں تبدیل کیا جا سکے گا۔سائنسی جریدے سائنس روبوٹک میں شائع ہونے والے مقالے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا کی یل یونیورسٹی اور ناسا کے ماہرین ایک ایسی برقیاتی پرت بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جسے اگر عام سے کھلونے پر بھی چسپاں کردیا جائے تو کھلونا ایک روبوٹ بن جائے گا۔ اسے ’ روبوٹک اسکن‘ کا نام دیا گیا ہے۔روبوٹک اسکن کو لچکدار شیٹس پر بنایا گیا ہے جس پر سینسرز اور بے جان چیز کو حرکت کرنے میں مدد دینے والے Actuators کے جوڑے نصب ہیں جنہیں ایک کنٹرولر کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے۔

روبوٹک اسکن بے جان اشیاء پر چسپاں ہو کر انہیں پھیلا سکتی ہے، سکیڑ دیتی ہے اور ساکت کر سکتی ہے۔اس روبوٹک اسکن کو ایک کھلونا گھوڑے کی ٹانگوں پر لگا دیا گیا جس کے بعد وہ بے جان کھلونا چلنے، دوڑنے اور بھاگنے لگتا ہے۔ کامیاب تجربے کے بعد ماہرین اس ٹیکنالوجی سے پہننے والی قمیض بھی بنائیں گے جسے سپاہی اور خلاء نورد استعمال کر سکیں گے۔اسی طرح سائنس دان اس ٹیکنالوجی کو معذور افراد کو لگا کر ناکارہ اعضاء کو حرکت کرنے کے قابل بنانے پر کام کر رہے ہیں اور جلد یہ ٹیکنالوجی بھی منظر عام پر آئے گی جو طب کی دنیا میں انقلاب ثابت ہو گی۔

The post ایسی روبوٹک پرت جو عام سی شے کو روبوٹ میں تبدیل کردے گی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Rabm4h
via IFTTT

No comments:
Write komentar