کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعید آباد کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی اقصی دم توڑ گئی،معالجین نے اقصی کی زندگی بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹا ؤ ن کے علاقے سعید آباد میں دو روز قبل اسکول میں زیر تعلیم پہلی جماعت کی بچی اقصی اس وقت اندھی گولی کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئی تھی جب وہ وقفے کے دوران اسکول کے میدان میں کھیل رہی تھی۔
طالبہ کو فوری طور پہلے سول اسپتال پھر جناح اسپتال سے ملحق قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال منتقل کیا گیا۔اقصی دو روز تک زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق سیدھی طرف سے کمر میں لگی گولی اقصی کے جسم میں موجود تھی، گولی لگنے سے اقصی کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے، اقصی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، معالجین نے اقصی کی زندگی بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
The post کراچی کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی دم توڑ گئی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2RajXUu
via IFTTT
No comments:
Write komentar