Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 30 September 2018

شہزادہ متعب کا خوف بن سلمان پر اب بھی طاری

 

وطن سرب (ترجمہ تسنیم خیالی)

ٹویٹر پر سرگرم ’’العہدالجدید‘‘ نامی صارف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی نیشنل گارڈز کے ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تاکہ اس ادارے کوجس کی قیادت شہزادہ متعب بن عبداللہ کررہے ہیں کو کمزور کیا جائے اور مقابل میں رائل گارڈز کو مزید مضبوط، سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ متعب نے نیشنل گارڈز کی 2دہائیوں سے بھی زائد عرصے تک قیادت کی اور اس فورس میں شامل بہت سے آفیسرز اور کمانڈرز اب بھی متعب کے وفادار ہیں،

یہی وجہ ہے کہ متعب کے ان مخصوص قبائل کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات ہیں جن کے افراد نیشنل گارڈ کا حصہ ہیں اور یہی قبائل نیشنل گارڈز کی اصل ریڑھ کی ہڈی ہیں۔اسی بناء پر امریکی انٹیلی جنس کے ایک سابق آفیسرز نے ’’روئیٹرز‘‘ نیوز ایجنسی کونام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ سعودی ولی عہد بن سلمان کو شہزادہ متعب کی وفادار نیشنل گارڈز کی جانب سے مضبوط ردعمل دیکھنے کو ملے گا، اور بن سلمان کیلئے نیشنل گارڈز کو زیر کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا اور ناہی نیشنل گارڈز کو کوئی نئی لیڈر شپ قبول ہوگی،

متعب کو پھلے نیشنل گارڈز کی سربراہی سے برطرف کرکے پھر کرپسن کے الزام میں گرفتار کرکےنیشنل گارڈز کوایک زوردار جھٹکا دینے کی کوشش کی گئی جھٹکا زوردار تو تھا مگر اتنا بھی نہیں کہ وہ نیشنل گارڈز کے اندر متعب کے خلاف نفرت اور بے وفائی پیدا سکے اور یہی وجہ ہے کہ بن سلمان اب اس ادارے کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر اتر آئے ہیں۔بن سلمان کیلئے متعب سے جان چھڑانا آسان تھا مگر متعب کے وفاداروں سے جان چھڑانا انتہائی مشکل کیونکہ متعب نے 20 سال سے بھی زائد عرصے تک نیشنل گارڈز کے ذریعے خود کو مضبوط کرنے کی انتھک کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی ہوئے،

انہوں نے آل سعود کے وفادار جنگی قبائل کے ساتھ مضبوط روابط استوار کیے اور یہ قبائل کسی بھی طور پر بن سلمان کی حمایت نہیں کریں گے، کیونکہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ بن سلمان کی حکومت آل سعود کی حکمرانی کی تباہی کے ساتھ ساتھ انکی بھی تباہی ہے، کیونکہ ان قبائل نے آل سعود کے مل کر سرزمین حجاز پر جنگیں لڑیں اور انہیں اقتدار میں لائے اور اگریہ اقتدار ختم ہوجاتا ہے تو ان کی موجیں اور رعاتیں بھی ختم ہوجاتی ہیں۔بن سلمان کا فرمانروا بننا ابھی تک آسان نہیں اور انکی راہ میں کافی رکاوٹیں ہیں،

آل سعود خادندان کے بیشتر افراد کی مخالفت، متعب کے وفادار نیشنل گارڈز، لندن میں بیٹھے مخالف چچا شہزادہ احمد بن عبدالعزیز جیسی رکاوٹوں سے بن سلمان کس طرح نمٹے گا، اور آخر میں آل الشیخ قبیلے کے بھی بہت سے افراد بن سلمان کی غیر معمولی سماجی تبدیلیوں کی وجہ سے اس پر نالاں ہیں اور اگر یہ قبیلہ بن سلمان کے مخالف ہوجائے تو اس کیلئے اقتدار میں آنا مزید مشکل ہوگا کیونکہ آل الشیخ سعودی عرب کا دوسرا طاقتور ترین خاندان ہے اور ملک کی مذہبی حکمرانی اس کے ہاتھ میں ہے۔

The post شہزادہ متعب کا خوف بن سلمان پر اب بھی طاری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2DD8lqq
via IFTTT

No comments:
Write komentar