Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 30 September 2018

آوے کا آوابگڑا ہوا ہے۔۔۔ منرل واٹر کمپنی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے دبنگ حکم دے دیا

 

لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منرل واٹر کپنی کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہ منرل واٹر کمپنی پاکستان میں فتور ڈال رہی ہے، پانی کے جتنے بھی ٹیست کروائے گئے ہیں وہ سب غیر معیاری نکل رہے ہیں،

تفصیلات کے مطابق جیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسڑی میں منرل واٹر کمپنی کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے نجی کمپنی کو گزشتہ5 سالہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت کی پانی کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ عدالت کی پانی کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ ریکارڈ، لیبارٹری رپورٹ ملنے تک پانی کی فروخت پر پابندی لگا دیں، بڑی کمپنی کے وکیل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ احکامات پرعملدرآمد نہ کریں، پانی کی کمپنی سے امتیازی سلوک کیسے کرسکتے ہیں؟ پانی کی کمپنی پاکستان میں فتور ڈال رہی ہے، عدالت نے ایڈووکیٹ میاں ظفر اقبال کلانوری کو عدالتی معاون مقرر کردیا جبکہ کمپنی کے وکیل اعتزازاحسن کا فارنزک آڈیٹر کوکب جمال زبیری پر اعتراض کیا ، کوکب جمال زبیری نے رضا کارانہ طور پرعلیحدگی اختیار کرلی ہے۔

لاہور رجسڑی میں منرل واٹر کمپنی کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ جامعات کے چارٹرڈ سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں ، ہر تعلیمی ادارے کا سربراہ کہتا ہے کہ ہمارا ادارہ بہتر ہے، جب سروے کروایا جاتاہے تو آوے کا آوابگڑا ہوتا ہے، چند پیسوں کے لئے تعلیمی نظام کا بیڑاغرق کر دیا گیا، کو کب جمالی سے رضآ کارانہ طور پر علیحدگی اختیارکی ہے، عدالت میں منرل واٹر کمپنی کے 5 سالہ ریکارڈ طلب کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2DFSK9J
via IFTTT

No comments:
Write komentar