Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 30 September 2018

زبانی باتیں بہت ہوچکی، اب عملی اقدامات کر کے دکھائیں گے:وزیراعلی پنجاب

 

لاھور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں خود عوام کے مسائل سننے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبانی باتیں بہت ہوچکی، اب عملی اقدامات کر کے دکھائیں گے۔ حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے و فد نے ملاقات کی۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان میں باتیں کم کرنے کا اور کام زیادہ کرنے کا کلچر آ گیا ہے۔ وزیراعظم کے ایک سو روزہ ایجنڈے پر ڈے بائی ڈے کام ہورہاہے۔ پنجاب میں اب تحریک انصاف کی حکومت کے کام بولیں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری افسروں کی عزت کرتے ہیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔ دوگھنٹے عوام کے لئے دروازے نہ کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعلی نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک دن گزار کر خود عوام کے مسائل سننے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

The post زبانی باتیں بہت ہوچکی، اب عملی اقدامات کر کے دکھائیں گے:وزیراعلی پنجاب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2QkvK1o
via IFTTT

No comments:
Write komentar