بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے معروف اخبار چائنہ ڈیلی میں شائع ہونے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) میں سعودی عرب کی شمولیت پا کستان کی ایک بڑ ی سفا رتی کا میا بی ہے, اقدا م سے ون بیلٹ ون روڈ مزید فروغ پائے گا۔جمعہ کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب نے سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے کےلئے دلچسپی ظاہر کی ہے،
جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اپنی معیشت کو وژن2030کے مطابق بہتر بنانے کےلئے چین کی معیشت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے.سعودی عرب چین کے لئے خام تیل کی سپلائی میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے، چین دنیا میں تیل استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔پاکستان اور سعودی عرب بھی دونوں مشترکہ طور پر سی پیک سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں لہٰذا یہ بیلٹ اینڈ روڈ کےلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کے بعد دیگر مسلم ممالک بھی سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے کےلئے خواہش کا اظہار کر سکتے ہیں۔
The post سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت پر چین کھل کر سامنے آ گیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2zDClOQ
via IFTTT
No comments:
Write komentar