Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 30 September 2018

پاکستانی وزير خارجہ کی امریکی صدر سے غیر رسمی ملاقات

 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدرٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات کی ہے ۔جس میں نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ امریکی صدر سے ان کی ملاقات گزشتہ رات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔ انھوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا پھر سے آغاز چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے میری بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ از سرنو تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستانی وزير خارجہ نے امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

The post پاکستانی وزير خارجہ کی امریکی صدر سے غیر رسمی ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2DG9UnJ
via IFTTT

No comments:
Write komentar