Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 30 September 2018

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے قطر پر شدید الزامات

 

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے قطر پر تاریخی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب ، بحرین، امارات اور کویت کے مخالفین کی حمایت کررہا ہے۔سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے قطر پر تاریخی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب ، بحرین، امارات اور کویت کے مخالفین کی حمایت کررہا ہے۔عادل الجبیر نے کہا کہ قطر نوے کی دہائی سے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

قطر اخوان المسلمین کے فروغ کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے ،قطر کیوں اخوان المسملین کی حمایت اور مدد کررہا ہے؟ عادل االجبیر نے کہا کہ قطر نے وہابی تکفیری گروہوں کو تشکیل دیا ، قطر نے الہجرہ ، القاعدہ اور النصرہ محاذ کو تشکیل دیا ۔سعودی وزير خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطری ٹی وی چینل ایسے علماء کو گفتگو کاموقع فراہم کرتے ہیں جو خودکش حملوں کو جہاد سے تعبیراور ان کی توجیہ کرتے ہیں اور عملی طور پر دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔ قطر دہشت گرد گروہوں کو پناہ دے رہا ہے۔

اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ عاد الجبیر نے کہا کہ جزیرۃ العرب میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کا رہنما الناشری سن 2000 میں قطر پاسپورٹ کے ذریعہ سعودی عرب میں داخل ہوا۔ ہم نے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے پاس قطری پاسپورٹ تھے۔

The post سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے قطر پر شدید الزامات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2xQ4qBe
via IFTTT

No comments:
Write komentar