حیدرآباد دکن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شعیب ملک کی شرکت مشکوک ہوگئی۔بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں بیٹے کی پیدائش پر خوشیاں منانے میں مصروف آل راؤنڈر کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شرکت کا فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے اس حوالے سے صورتحال آج شام تک واضح کرنے کے لیے کہا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل ابوظہبی میں ہوگا، اس سے قبل اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ موجود ہونے کی وجہ سے شعیب ملک نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی اسکواڈ کو تاخیر سے جوائن کیا تھا اور وہ پہلے میچ سے ایک روز قبل حیدرآباد سے یواے ای پہنچے تھے اور آسٹریلیا کے خلاف دو میچز میں شرکت کے بعد انہوں نے حیدرآباد کے لئے رخت سفر باندھ لیا تھا۔
The post شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2OYKqXN
via IFTTT


No comments:
Write komentar