Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 14 October 2018

بریکنگ نیوز : نواز شریف شاہد خاقان عباسی کے حق میں اپنا ووٹ نہ ڈال سکے کیونکہ ۔۔۔۔ ناقابل یقین خبر آگئی

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ این اے 124 کے علاقے ریلوے روڈ پر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے لیکن انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا آخری دور جاری ہے اور ٹائم ختم ہونے کے باعث ووٹر اپنے گھروں سے نکل چکے ہیں اور ٹائم ختم ہونے سے قبل اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔
نواز شریف بھی اپنی صاحبزادی مریم نواز کو لے کر ووٹ ڈالنے کے لیے ریلوے روڈ پر قائم گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے لیکن انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا کیونکہ وہ اپنا شناختی کارڈ ساتھ لانے بھول گئے اور عملے نے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا یوں نواز شریف ووٹ کاسٹ کیے بنا ہی روانہ ہوگئے ۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے دیگر حلقوں کی طرح این 124 میں ضمنی انتخابات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے. اس حلقے میں ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے غلام محی الدین مد مقابل ہیں.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2yhN1l9
via IFTTT

No comments:
Write komentar