Technology

Ads

Most Popular

Friday, 5 October 2018

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین شہبازشریف نہیں بلکہ ۔۔۔ ناقابل یقین شخصیت کا نام فائنل ہوگیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کون ہوگا؟ حکومت کی جانب سے آزاد حیثیت سے جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی فخر امام کا نام سامنے آ گیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے فخر امام کے نام پر مشاورت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے

کہ یہ عہدہ کسی غیر جانبدار شخصیت کو دیں،اپوزیشن نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے سید فخر امام کا نام مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ بات کسی شخص کی دیانتداری یا شرافت کی نہیں اصول کی ہے۔قومی اسمبلی کے رکن سابق سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے چیئرمین اپوزیشن سے ہوگا۔ اگر روایات کو بلڈوز کرنے کی کوشش ہوئی تو پھر ایوان میں دمادم مست قلندر ہوگا۔واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنما ایاز صادق نےفیصلہ سنادیا اور کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین شہبازشریف ہی ہوں گے۔جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان محمد جنید سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ شہبازشریف کی چیئرمین شپ پارلیمنٹ کی بقا کی بات ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر شہبازشریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنایا گیا تو ن لیگ ،پی پی اور ایم ایم اے کمیٹی کےلئے اپنے ارکان کے نام دے گی۔ذرائع کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے میں حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہےجسے اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وطن واپسی تک موخر کردیا گیا ہے۔ایک موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کو چیئرمین بنانا مطلب بلے کو دودھ کی رکھوالی سپرد کرنا ہے۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Rs6MP1
via IFTTT

No comments:
Write komentar