Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 7 March 2018

سعودی حکام اسلامی مقاومت کے خلاف جنگ کی قیادت کررہے ہیں:لبنانی محقق

 

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک معروف لبنانی محقق ومصنف نے کہا ہے کہ سعودی وہابی رژیم مسلمانوں کی ہمدرد ہونے کے جھوٹے نعرے لگا کر غاصب صیہونی حکومت کےساتھ تعلقات کو فروغ دیکر اسلامی تحریک مقاومت کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں ’’علی درویج ‘‘نےکہاکہ سعودی وہابی رژیم مسلمانوں کی ہمدرد ہونے کے جھوٹے نعرے لگا کر غاصب صیہونی حکومت کےساتھ تعلقات کو فروغ دیکر اسلامی تحریک مقاومت کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ سالوں کےدوران سعودی وہابی رژیم نے صیہونی دشمن کےساتھ اپنے تعلقات معمول پرلانے کی کوششوں میں تیزی لائی ہے جبکہ اسلامی تحریک مقاومتوں اورعرب واسلامی اقوام کےساتھ ہمیشہ غداری کی ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اوردیگر خلیجی ریاستوں کے اسرائیل کےساتھ تعلقات تیزی سے فروغ پارہے ہیں اوردونوں اطراف کے درمیان خصوصی اجلاسات اس کا واضح ثبوت ہے۔لبنانی مصنف نے کہاکہ اسرائیل اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات کسی خاص شعبے تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دونوں طاقتیں سیاسی ،اقتصادی ،سیکورٹی ،میڈیا اورسیاحت میں ایک دوسرے کےساتھ تعاون کررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی دشمن کےساتھ سعودی عرب کی نزدیکیاں ایک حقیقت ہے تاہم ان تعلقات کو مخفی رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی ایک اورحکومت ابوظہبی دونوں چاہتے ہیں کہ تمام خلیجی ریاستوں کےصیہونی دشمن کے ساتھ معمول کے تعلقات ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی قائم کرنے میں کردار ادا کیا ہے اور صیہونی دشمن کےخلاف اس کی جنگ مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی اولین دشمن قابض صیہونی رژیم کومقاومتی تحریکوں کے ہاتھوں شکست دینے میں اسلامی جمہوریہ ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد نہ ہوتی تو تکفیری دہشتگردی اور امریکی صیہونی پروجیکٹ کو شکست دینا کبھی ممکن نہ ہوتا ۔

The post سعودی حکام اسلامی مقاومت کے خلاف جنگ کی قیادت کررہے ہیں:لبنانی محقق appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2FjR5mx
via IFTTT

No comments:
Write komentar