Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 31 March 2018

توجہ بھائی توجہ ۔۔۔ خادم حسین رضوی نے ملالہ یوسفزئی کو ایسی گالی دے ڈالی کہ جان کرآپ کے بھی کان سرخ ہو جائیں گے

 

لاہور (ویب ڈیسک) ملالہ یوسف زئی کے پاکستان آتے ہی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ملالہ یوسف زئی جیسی لڑکی مسلمانوں کی بیٹی نہیں ہو سکتی جو کافروں کی بولیاں بولتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں ”جو قوم بہنوں اور بیٹیوں کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتی تھی آج ان کیساتھ بیٹھ کر فلمیں دیکھتی ہے اور پھر ملالہ کی بات کرتے ہیں۔ ملالہ ’کھوتی’ نے کیا کرنا تھا، اس نے تو ایسا ہی کرنا تھا، جو کافروں نے بولیاں بولنی تھیں وہ اتنی سی بچی بول پڑی۔اس نے کہا کہ مسلمانوں کو سلمان رشدی کیخلاف احتجاج نہیں کرنا چاہئے تھا۔ جو بولی کافروں نے بولنی تھی، وہ اتنی سی لڑکی نے بول دی، کبھی اوباما اس کیساتھ ملاقات کر رہا ہے، کبھی کسی پارلیمینٹ میں خطاب کر رہی ہے۔ میں نے کہا کہ مسلمانوں کی بیٹیاں ایسی نہیں ہوتیں، مسلمانوں کی بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں جیسی میں آپ کی بات سنانے لگا ہوں۔ حضرت محمد بن سلیمان جزولی ظہر کی نماز پڑھنے گئے، ایک کنویں پر گئے وہاں نہ ڈول اور نہ رسی تھی، وہ کنویں کا چکر لگانے لگے، قریب کے مکان میں چھوٹی سی بچی یہ منظر دیکھ رہی تھی کہ شیخ پریشان ہیں۔ اس نے آواز دیکھ کر پوچھا کہ حضرت جی کیا پریشانی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ظہر کی نماز پڑھنی ہے


وقت بھی کم ہو گیا ہے اور کنویں پر نہ ڈول ہے نہ رسی ہے۔ اس بچی نے کہا کہ ذرا ٹھہریں میں آ رہی ہوں۔بچی آئی اور اس نے کنویں کے کنارے کھڑے ہو کر اس میں تھوکا تو کنویں کا پانی ابل کر باہر آ گیا۔ کنواں چشمہ بن گیا، پانی بہنے لگا، حضرت نے وہاں سے وضو کیا اور نماز ظہر پڑھی، پھر اس بچی کے گھر جا کر دستک دی اور کہا کہ باہر آﺅ، تو بچی نے کہا کہ بابا میں نے آپ نے کام کر دیا ہے، میں غیر محرموں سے نہیں ملتی۔ مسلمانوں کی بیٹیاں پچھلے دنوں بھارت میں کبڈی کھیلنے گئی ہوئی تھیں۔ اب علماءجمعہ کے دوران بھی اس پر بیان نہ کریں تو پھر قیامت کے دن حضور کو کیا جواب دیں گے، اب یہ بھی سیاست ہے؟ جو مسلمانوں کی بیٹی صفاءمروا کے درمیان نہیں بھاگ سکتی تھی کیا وہ کبڈی کھیل سکتی ہے؟“۔ یاد رہے تحریک لبیک کے مرکزی امیر خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ 2اپریل کے احتجاج سے حکمرانوں کی عقل ٹھکانے لگا دیں گے ، تخت ختم نبوت سے ٹکرانے والا تخت لاہور نہیں بچے گا، ختم نبوت قوانین کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، حکمران اشرافیہ غلط فہمی کا شکار ہے۔ختم نبوت کے غداروں کو قوم الیکشن میں ووٹ نہ دے کربدلہ لے گی۔حکومت راجہ ظفر الحق رپورٹ فوری پبلک کرے۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GHpNu7
via IFTTT

No comments:
Write komentar