Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 31 March 2018

فوج مخالف بیان ۔۔۔ خواجہ سعد رفیق کیخلاف عدالت عظمیٰ سے بڑے فیصلے کی خبر آ گئی

 

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کے فوج مخالف بیان پراندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 6 اپریل کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سعدرفیق کے فوج مخالف بیان پر درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں سی سی پی اواورایس

ایچ اوسول لائنزکو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ وزیر ریلوے سعدرفیق کابیان قابل جرم ہے،پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی،عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسعدرفیق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ن لیگ لائرزفورم کے وکلاسعدرفیق کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے،درخواست میں سعدرفیق کے بیان پرمقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کوچیلنج کیاگیا۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو 6 اپریل کوسنایا جائے گا۔یاد رہے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق نیب لاہور میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور کی جانب سے طلبی کا نوٹس ملنے پر پیش ہوئے جب کہ نیب نے ان کے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو کل طلب کر رکھا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نے خواجہ سعد رفیق سے تحقیقات کیں اور انہوں نے نیب کی جانب سے دیے گئے سوالنامے کے جوابات دیے۔ پیشی سے قبل خواجہ سعد رفیق نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اور پیشی، ایک اور طلبی۔ وزیر ریلوے نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک

آزاد کشمیر : 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیا دتی اور پھر قتل، انسانیت کو لرزا دینے والے واقعہ میں پولیس نے لواحقین کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ دلخراش خبرآ گئی

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ ،اسرائیلی طیاروں نے ایران میں کن اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا ڈالا ،کویتی اخبار کے دعوے نے مسلم ممالک میں ہلچل مچا دی

تصویر بھی شیئر کی جس پر فیض احمد فیض کی غزل کے چند اشعار بھی درج تھے۔یاد رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔نیب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفتیش کے لئے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو طلب کیا تھا تاہم ذاتی مصروفیات کے باعث انہوں نے نیب سے اگلی تاریخ مانگی تھی۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نیب نے پیراگون سوسائٹی کے حوالے سے پوچھا ہے، نیب کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا اور جو سوالات پوچھے گئے ان کے جواب اور تفصیلات بھی دوں گا۔نیب نے ریلوے آلات میں کرپشن کے حوالے سے سعد رفیق کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے ایل ڈی اے کیس میں بھی بیان حلفی طلب کر رکھا ہے۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2uwQRaU
via IFTTT

No comments:
Write komentar