تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حکام دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے یمن میں اپنی بے بسی اور ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ سعودی حکام جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہونے اور اربوں ڈالر کے نئے ہتھیاروں کی خریداری کے باوجود یمنی عوام کے خلاف جنگ میں اپنی پے در پے ناکامیوں اور شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو اس غیر مساوی جنگ میں یمنی عوام کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور وہ مسلسل ذلت آمیز شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ اپنی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا سکے لہذا سعودی حکمرانوں کو بڑے بڑے خواب دیکھنے کے بجائے حقائق کو سمجھنا چاہیے کیونکہ بھاری رقم کے عوض خریدے گئے اسلحے اور بیرونی طاقتوں کے بل پر اپنی سلامتی کا تحفظ نہیں کیا جاسکتا۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے ریاض پر کئی میزائل داغے جانے کے بعد سعودی حکومت کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کو میزائل فراہم کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
عادل الجبیر نے یہ بھی دعوی کیا کہ سعودی عرب ایران کے اس اقدام کا جواب دینے کا حق اپنے لیے محفوظ رکھتا ہے۔ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن سے سات میزائل فائر کیے گئے تھے اور یمن پر جارحیت کرنے والے سعودی اتحاد نے ایک بار پھر ایران پر اس کا الزام عائد کیا تھا جسے تہران نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
The post سعودی عرب ایران پر الزام تراشی سے حقائق نہیں بدل سکتا: بہرام قاسمی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pRC70B
via IFTTT
No comments:
Write komentar