اسلام آباد (نمائندہ جنگ) روس کی صدارتی انتظامیہ کے ڈائریکٹرجنرل سرگئی کی قیادت میں ایک وفد نے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا ،روس کی پاکستان کو انسداد دہشتگردی ،سائبر سیکورٹی میں تعاون کی پیشکش کردی ہے،،روسی وفد
کے سربراہ نے کہاکہ روس پاکستان کو جنوبی ایشیا میں قابل اعتماد شراکت دار سمجھتاہے اور اس کے ساتھ تمام ممکنہ شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے،انہوں نے انسداد دہشتگردی میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا اور اس شعبے میں پاکستان کو فنی تعاون کی پیشکش کی،روسی وفد نےسائبرسکیورٹی کے شعبے میں بھی تعاون کی پیشکش کی ہے،علاوہ ازیں ناصر جنجوعہ سے فرانس کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فرانسیسی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔یاد رہے روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ‘سرمت’ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو میزائل بیک وقت 24 وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روس کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔روسی وزارت دفاع نے ‘سرمت’ میزائل کے تجربے کی ویڈیو بھی جاری کردی، جسے ‘شیطان 2’ بھی کہا جاتا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ ملک کے شمال میں واقع ایک پورٹ سے کیا گیا اور
میزائل نے اپنے ابتدائی اہداف حاصل کرلیے۔وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل ‘شیطان’ میزائلوں کی جگہ لے گا جو اپنی مدت پوری کرنے والے ہیں۔روس کا کہنا ہے سرمت میزائل کے رینج کی کوئی حد نہیں اور یہ کسی بھی میزائل دفاعی حصار سے گزر سکتا ہے۔ یہ میزائل 10 ٹن تک دھماکا خیز مواد لے جاسکتا ہے ۔دوسری جانبامریکا کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کی بے دخلی کے احکامات کے بعد روس نے بھی 60 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی جانب سے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کر کے سفارتکاروں کی بے دخلی کا نوٹس دیا گیا۔روسی وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی سفیر کو بتایا ہے کہ اقدام روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب ہے۔اس کے علاوہ روس نے سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔چند روز قبل امریکا نے برطانیہ میں رہائش پریز سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر اعصابی گیس کے حملے کے ردعمل میں 60 روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے امریکی شہر سیٹل میں واقع قونصلیٹ کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔امریکا کے علاوہ کینیڈا اور کئی یورپی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں روس نے بھی ہر ملک کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل برطانیہ نے بھی 23 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں روس نے بھی برطانیہ کے اتنے ہی سفارتی عملے کی بے دخلی کا حکم جاری کیا تھا۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GL1DPx
via IFTTT
No comments:
Write komentar