Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 31 March 2018

پاک بھارت سیریز کب ہو گی؟ بھارتی ہائی کمشنر نے کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

 

لاہور( ویب ڈیسک )بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ کرکٹ جلد بحال کرنے کی کوشش کریں گے ،پاکستان اور بھارت کے مسائل ایسے نہیں جو حل نہ ہوں، حالات سازگار کرنا پڑیں گے ،ویزا کے مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے ۔وہ لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

بھارتی ہائی کمشنر نے کہاکہ ویزاکے مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے ۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 50 سے 80 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے مواقع موجود ہیں ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر طاہر جاوید ملک نے کہاکہ سارک ممالک میں باہمی تجارت اوراقتصادی معاملات پاک بھارت تعلقات پر منحصر ہیں دونو ں ممالک کے حالات بہتر ہونگے تو خطہ ترقی کرے گا۔دوسری طرف روشنیوں کے شہر کراچی میں کرکٹ میلہ لگنے کو تیار ہے جہاں ویسٹ انڈیز اور قومی ٹیم کے درمیان کل نیشنل اسٹیڈیم میں جوڑ پڑے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو بھی سجا دیا گیا ہے۔ونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی۔کل سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے جیسن محمد کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج کراچی پہنچے گی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیمویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد (کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین

’’ اب تمہیں شہباز شریف کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے اور۔۔۔۔۔‘‘ مریم نواز نے کس کو اپنے ہی چچا کے خلاف میدان میں اُتار دیا؟ محمد مالک نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم منیجمنٹ یونٹ میں اسٹیورٹ لاء (ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس (معاون کوچ)، ریان میرون (معاون کوچ)، ویرنن ولیمز(فزیوتھراپسٹ) اور ڈیکسٹر آگسٹس (ویڈیو ڈیٹا اینالسٹ) شامل ہیںویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جمی ایڈمز اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ویول ہائنڈز بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو نے کہا کہ ’کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ رہی ہے‘۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم اہم کھلاڑیوں سے محرومپاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔ویسٹ انڈیز کے مستقل کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی کے باعث جیسن محمد کو ہنگامی صورتحال میں ویسٹ انڈین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔وہ پہلی بار اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے ون ڈے کپتان جیسن ہولڈر بھی پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس گیل اور کیرون پولارڈ،لینڈل سمنز،ڈیوائن اسمتھ اور سنیل نارائن بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2pVa5Sw
via IFTTT

No comments:
Write komentar