آج کی سب سے بڑی خبر : چوہدری نثار کا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا فیصلہ ، الیکشن کس جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑنا ہے؟ سابق وزیر داخلہ نے بتا دیا ۔۔۔۔۔۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ
اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ 34سال سے نواز شریف اور سینئر اکابرین سے مل کر پارٹی کی داغ بیل رکھی تاہم اب میاں نواز شریف سے وہ روابط نہیں اور وہ سلسلہ شاید نہیں جو مسلم لیگ (ن) سے ہے، میرے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی نے کرناہے نہ کسی پارلیمانی بورڈ نے، میں نے الیکشن کس پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑناہے یہ فیصلہ میں نے کرناہے اور بہت جلد یہ فیصلہ کروں گا کہ کس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں۔چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ عمر ان خان سے میری ذاتی دوستی رہی ہے سیاسی تعلق
یہ بھی پڑھیں : یہ سیاست ہے بھائی ۔۔۔ کیا زرداری کا منہ زیادہ کالا ہے جو ۔۔۔۔معروف صحافی 2018 الیکشن اور عمران خان کے بارے ناقابلِ یقین دعویٰ کر دیا
نہیں رہا اور گزشتہ ساڑھے 3سال سے عمران خان سے براہ راست یا بلواسطہ کوئی رابطہ نہیں، عمران اور زرداری کا سیاسی طورپر ہاتھ ملانا اچھا شگون ہے جب کہ میری اور آصف زرداری کی سیاست بہت مختلف ہے اگر نظریات ملتے ہوں تو ایک جگہ بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یہ ہوئی نہ بات ۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے مسئلے کالا باغ ڈیم کے متعلق دل خوش کر دینے والا حکم جاری کر دیا
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2pTrZV0
via IFTTT
No comments:
Write komentar