تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں یمن کی جنگ میں امریکہ کی مداخلت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئےکہا کہ یمن کے خلاف جنگ میں امریکی مداخلت دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی میں شراکت داری ناقابل یقین ہے.
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یمن کی جنگ میں امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں اور سعودی جنگی طیاروں کوایندھن کی فراہمی سے امریکہ یمن کی جنگ میں
دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی میں آل سعود کا اہم شریک ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ یمن کی جنگ سے مشرق وسطی میں اختلافات ڈالنے اور اپنے مفادات کے حصول میں ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
The post امریکہ یمن میں انسانی بحران میں سعودی عرب کا شریک:جواد ظریف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2H1v9OV
via IFTTT
No comments:
Write komentar