Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 31 March 2018

کے پی کے حکومت اشتہارات پر کتنے پیسے خرچ کرتی ہے ۔۔۔؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے خود ہی بتا دیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو یہاں کے حکمرانوں نے بگاڑا، پولیس کو بدمعاش بنا کر عوام کو ذلیل کیا گیا، پنجاب کی طرح ہمارے پاس اربوں روپے نہیں کہ اشتہاربازی پر ضائع کر سکیں۔تفصیلات کے مطابق قائداعظم لائبریری لاہور میں ایک

کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے خود کو طالبان اور دہشت گردی سے بچا رکھا ہے، گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے، اس وجہ سے ان کا مستقبل تابناک ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں پانچ سالوں میں جو وعدے کیے گئے پورے کرنے کی کوشش کی، صوبے میں قوانین کی تبدیلی اور بیوروکریسی سے اختیارات لینا بڑا چیلنج تھا۔وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ سیاسی حکومتوں نے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا، پڑھے لکھے پاکستانی نوجوان آج دنیا بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو یہاں کے حکمرانوں نے بگاڑا، پولیس کو بدمعاش بنا کر عوام کو ذلیل کیا گیا، بحیثیت وزیر اعلی وہ کے پی کے میں ایک سپاہی کا تبادلہ نہیں کرا سکتے، میڈیا ہمارا ٹرائل کر رہا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ جن لوگوں کو بلین ٹری منصوبہ جھوٹ لگتا ہے وہ خود خیبرپختونخواہ کا دورہ کریں۔ کالام، ناران، چترال اور کے پی کے کے دیگر علاقوں کو سیاحت کا بہترین مرکز بنا دیا ہے، صوبے میں نظام تعلیم اور عام آدمی کو صحت کی سہولیات کی

’’ اب تمہیں شہباز شریف کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے اور۔۔۔۔۔‘‘ مریم نواز نے کس کو اپنے ہی چچا کے خلاف میدان میں اُتار دیا؟ محمد مالک نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

بال ٹیمپرنگ کیا ہے ؟ اس کا آغاز کب ہوا؟ کس باؤلر نے سب سے پہلے سزا پائی ؟ حیران کن طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

بال ٹیمپرنگ کیا ہے ؟ اس کا آغاز کب ہوا؟ کس باؤلر نے سب سے پہلے سزا پائی ؟ حیران کن طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ ،اسرائیلی طیاروں نے ایران میں کن اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا ڈالا ،کویتی اخبار کے دعوے نے مسلم ممالک میں ہلچل مچا دی

پی آئی اے والے حاضر ہوں ۔۔۔ چیف جسٹس نے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے دعویداروں کو کیوں کٹہرے یں لا کھڑا کیا ۔۔؟ خبر آ گئی

فراہمی کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح ہمارے پاس اربوں روپے نہیں کہ اشتہاربازی پر ضائع کر سکیں۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کا بڑا حصہ سیاحت سے جڑا ہوا ہے، سلک روٹ کے بعد سی پیک کی تکمیل سے گلگت بلتستان کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2uzLbgb
via IFTTT

No comments:
Write komentar