نہ نواز شریف ، نہ عمران خان اور نہ ہی بلاول بھٹو ۔۔۔۔۔ ووٹ کس کو دونگی؟ ملالہ یوسفزئی کے علان نے سب کو ہی حیران کر دیا ۔۔۔۔۔لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں تعلیم اور صحت جیسے مسائل پر
توجہ ہی نہیں دی جاتی۔ ایک سوال پر ملالہ کا کہنا تھا کہ ان کو اگر ووٹ دینے کا موقع ملا تو اس جماعت کو ووٹ دیں گی جس کے منشور میں تعلیم اور خواتین کو با اختیار کرنے کی بات ہو۔ ملالہ سے نفرت کرنے والوں سے متعق ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کو کوئی شکایت ہے یا کوئی مسئلہ اجاگر کرنا چاہتے ہیں تو وہ بخوشی بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب ملالہ نے سوات میں کیڈٹ کالج میں بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے قربانیوں کے باعث سوات میں امن قائم ہوا، تعلیم مکمل ہو نے کے بعد سوات واپس آؤں گی۔ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ سوات جنت کاٹکڑاہے، یہاں پہنچ کرمیری خوشی کی کوئی انتہانہیں، میرے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات کوئی نہیں کہ اپنے گھرآئی ہوں، میں اپنے سکول بھی گئی اوراس جگہ بھی گئی جہاں مجھ پرحملہ ہواتھا۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے اب سب کچھ بدل گیا ہے،میری سہیلیاں سکول جارہی ہیں، خوشی ہے سوات میں خوف کاراج ختم ہوگیا ہے، میرے سوات کے بزرگوں،بھائیوں اوربہنوں نے قربانیاں دیں۔ملالہ نے کہا کہ خوف کاراج ختم کرنے کیلئے پاک فوج نے قربانیاں دیں، سکول جاتی لڑکیوں کو دیکھ کر میرا دکھ دور ہوگیاہے، ہرمشکل وقت میں قومیں قربانیاں دے کر کامیاب ہوتی ہیں، ہم بھی الحمداللہ کامیاب ہیں۔اس سے قبل ملالہ یوسف زئی والدین اور بھائی کے ہمراہ آبائی گھر پہنچیں تو آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔یاد رہے آج صبح ملالہ یوسف زئی ساڑھے پانچ سال بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے سوات پہنچیں ، والد، والدہ اوربھائی سمیت وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2E6sd01
via IFTTT
No comments:
Write komentar