نیویارک (ویب ڈیسک )امریکہ دنیا کے تمام ممالک میں کارروائیوں کو اپنا حق سمجھتا ہے اور بالخصوص مسلم ممالک میں اس نے تباہی کے ریکارڈز بنائے ہیں مگر اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ شام
میں امریکی افواج کا کام داعش کو شکست دینا تھا، فوج نے یہ کام بخوبی انجام دے دیا ہے اور فوجی اہلکار جلد اپنی سرزمین پر واپس پہنچ جائیں گے۔بریفنگ کے دوران صحافیوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیدر نوئرٹ سے سوال کیا کہ صدر نے شام سے فوج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے، فوجی کب وطن واپس پہنچیں گے، نوئرٹ نے صدر کے اعلان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔دریں اثنا شام میں ایک امریکی سمیت 2 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے، امریکی حکام نے شامی شہر منبج میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شامی حکومت نے باغی گروہ جیش الاسلام کو غوطہ چھوڑنے کیلئے 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2J9oCSW
via IFTTT
No comments:
Write komentar