یا اللہ خیر: لاہور میں عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ، پنجاب پولیس نے روایتی طریقہ اپنا لیا۔۔۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے تحریک انصاف کو عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو تحریری طور پر عمران خان پر دہشت
گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا گیا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں عمران خان کو نشانہ بناسکتے ہیں، اس کے لئے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سیکورٹی انتظامات کے ذمہ دار لوگ بھی تقریبات کے دوران مزید حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ عمران خان تحریک انصاف کی رکن سازی مہم کے دوران ہفتے اور اتوار کو لاہور میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے زیرِ اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ شہباز شریف پنجاب اسپیڈ پر کام کرتے ہیں، ان کو بتانا مقصود ہے کہ پنجاب کا 6 کھرب 35 ارب روپے کے بجٹ میں سے صرف لاہور
یہ بھی پڑھیں : یہ سیاست ہے بھائی ۔۔۔ کیا زرداری کا منہ زیادہ کالا ہے جو ۔۔۔۔معروف صحافی 2018 الیکشن اور عمران خان کے بارے ناقابلِ یقین دعویٰ کر دیا
پر 55 فیصد خرچ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس چیز سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بھی آگاہ ہونا چاہیے کیونکہ جو ان کا بجٹ میں حصہ ہوتا ہے، وہ بھی لاہور میں خرچ کردیا جاتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں خرچ ہونے والی رقم صوبہ خیبرپختونخوا کے کل بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جو لوگ جنوبی پنجاب کے صوبے کی بات کرتے ہیں ان کی بات میں ان کے احساسِ محرومی کی بڑی صداقت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف سے سوال کرتا ہوں کہ آپ نے صوبے میں اتنی خطیر رقوم خرچ کیں، لیکن کیا ایک عالمی میعار کا ہسپتال کیوں نہ بنانے سکے؟ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صرف ایک آدمی تمام فیصلے کرتا ہے اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہے۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2IiH3mH
via IFTTT
No comments:
Write komentar