دبئی(ویب ڈیسک ) پاکستان 126 پوائنٹس لے کر سرفہرست اورویسٹ انڈین ٹیم 115 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں نمبر پر موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچزکی سیریز یکم سے3اپریل تک کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگی،آسٹریلیا پاکستان کے مساوی 126 پوائنٹس لے کردوسرے نمبر پر ہے،اعشاریائی فرق نے سرفراز الیون کو کینگروز پرفوقیت دلائی۔
کیریبیئن ٹیم سے سیریزمیں 3-0 سے کامیابی پاکستان کو آسٹریلیا پر 4 پوائنٹس کی واضح سبقت دلا دے گی، کینگروزنے گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیت کر پاکستان پر دباﺅ بڑھا دیا تھا، تینوں میچز میں ناکامی کی صورت میں ویسٹ انڈین ٹیم 111 پوائنٹس ہونے پر ساتویں پوزیشن پر جا سکتی ہے، 2-1 کے مارجن سے کامیابی پرپاکستان کی پوزیشن اورپوائنٹس میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ویسٹ انڈیز کی 2-1 سے فتح پر گرین شرٹس کے پوائنٹس کم ہوکر123 اورحریف کے بڑھ کر 119 ہوجائیں گے،البتہ اس کی پوزیشن پانچویں ہی رہے گی، جیسن محمد کی زیرقیادت پاکستان آنے والی مہمان ٹیم نے اگر سیریز کے تینوں میچز اپنے نام کرلیے تو پھر وہ پاکستان سے آگے نکل سکے گی، اس صورت میں مہمان ٹیم کے پوائنٹس بڑھ کر 122 اور پاکستان کے 120 رہ جائیں گے۔فی الوقت بھارت 124 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس جوڑ کر چوتھی پوزیشن پر فائز ہے، 114 پوائنٹس کے حامل انگلینڈ نے چھٹی پوزیشن سنبھال رکھی ہے، جنوبی افریقہ 111 ساتویں، سری لنکا 89 آٹھویں، افغانستان 88 نویں اور بنگلہ دیش 77 دسویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ روشنیوں کے شہر کراچی میں کرکٹ میلہ لگنے کو تیار ہے
جہاں ویسٹ انڈیز اور قومی ٹیم کے درمیان کل نیشنل اسٹیڈیم میں جوڑ پڑے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو بھی سجا دیا گیا ہے۔دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی۔کل سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے جیسن محمد کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج کراچی پہنچے گی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیمویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد (کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم منیجمنٹ یونٹ میں اسٹیورٹ لاء (ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس (معاون کوچ)، ریان میرون (معاون کوچ)، ویرنن ولیمز (فزیوتھراپسٹ) اور ڈیکسٹر آگسٹس (ویڈیو ڈیٹا اینالسٹ) شامل ہیں۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جمی ایڈمز اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ویول ہائنڈز بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو نے کہا کہ ’کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد
کے بعد ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ رہی ہے‘۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم اہم کھلاڑیوں سے محرومپاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔ویسٹ انڈیز کے مستقل کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی کے باعث جیسن محمد کو ہنگامی صورتحال میں ویسٹ انڈین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔وہ پہلی بار اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے ون ڈے کپتان جیسن ہولڈر بھی پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس گیل اور کیرون پولارڈ،لینڈل سمنز،ڈیوائن اسمتھ اور سنیل نارائن بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔قومی ٹیم کا اسکواڈدوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلیے قومی ٹیم کے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلانکردیا گیا ہے جس میں پی ایس ایل سے 3 لڑکے بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ قومی ٹیم میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہےاس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور حسین طلعت کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔میچ آفیشلزآئی سی سی نے بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کو پاکستانی امپائرز ہی سپروائز کریں گے جبکہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے، سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ بون 1987 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے۔(ع،ع)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GpKtI4
via IFTTT
No comments:
Write komentar