Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 31 March 2018

کپتان کی لاہور آ مد ۔۔۔ تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے دلچسپ نعرہ متعارف کروا دیا،نعرہ کیا ہے؟ جانیے

 

لاہور (ویب ڈیسک)الیکشن قریب آتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردیں ہیں، جلسے جلوسوں کے ساتھ تحریک انصا ف کی ممبر سازی مہم بھی زور شور سے جاری ہے، عمران خان بھی رکنیت سازی مہم کیلئے لاہورپہنچ آئے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممبر سازی مہم

یہ خبر پڑھیں : اسے کہتے ہیں خفیہ صحافت : نواز شریف کس طرح اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2018ء کے انتخابات رکوانے کا شرمناک منصوبہ بنا رہے تھے؟ حامد میر نے سارا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا

کے سلسلے میں دو روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں۔ کارکنوں نے اپنے قائد کا استقبال بھرپور طریقے سے کیا۔ شہر کی اہم شاہراﺅں پر استقبالیہ بینرز، سٹیمرز بھی لگے ہیں، شہر بھر میں پی ٹی آئی پارٹی پرچموں کی بہار آگئی ہے، کارکن بھی انتہائی پر جوش ہیں-”کپتان آرہا ہے“تحریک انصاف کا نیا نعرہ بھی سامنے آگیا۔پی ٹی آئی نے عمران خان کے لاہور کے دو روزہ دورہ کا روڈ میپ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق عمران خان آج ایک بجے لبرٹی چوک میں خواتین کے ممبر سازی کیمپ کا دورہ کریں گے اس کے بعد یتیم خانہ چوک، لیاقت چوک سبزہ زارم، کارپوریشن چوک، شاہدرہ، جلو موڑاور دھرمپورہ کیمپ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق یکم اپریل کو سیاسی سرگرمی کا آغاز یوحنا آباد سے ہوگا جہاں سے ٹھوکر نیاز بیگ، اکبر چوک، دبئی چوک اور صدر بازار کینٹ کے کیمپس کا دورہ کیا جائے گا۔پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے

یہ خبر پڑھیں : ’’ انتخابات میں کامیاب ہونے والے کی گردن پر بوٹ اور سر پر ہتھوڑا ہوگا۔۔۔۔۔‘‘ جسٹس ثاقب نثار کس طرح پاکستانی سیاست کو خراب کر رہے ہیں اور آرمی چیف کس کے ساتھ ہے؟ عالمی جریدے ’ دی اکانومسٹ‘ نے ایسی رپورٹ جاری کر دی کہ پاکستانی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی

یہ خبر پڑھیں : بریکنگ نیوز: ثابت ہو گیا شرجیل میمن کو کوئی بیماری نہیں ۔۔۔عدالت میں پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ جعلی قرار دے دی گئی ، اب سابق وزیر کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ خبر آ گئی

سے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ دورہ لاہور کے دوران اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور سفر کے دوران بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں۔پولیس نے تحریک انصاف کی قیادت کو تھریٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ عمران خان پر دورہ لاہور کے دوران دہشت گردحملے کا خدشہ ہے۔ عمران خان اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں اور سفر کے دوران بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں۔پولیس نے ہدایت کی ہے کہ عمران خان مجمع کے اندر جانے سے گریز کریں۔ اپنا روٹ تبدیل کر کے سفر کریں اور روٹ کے حوالے سے کسی کو بھی آگاہ نہ کیا جائے۔ گاڑی کا سن روف یا دروازہ کھول کر کسی سے ملنے یا خطاب کی کوشش نہ کی جائے-(ف،م،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GYuxcF
via IFTTT

No comments:
Write komentar