Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 31 March 2018

دھاندلی میں تو نیب بھی ملوث ہے ۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے پورے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی

 

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب بھی دھاندلی کا حصہ ہے اگر کارروائی کرنا تھی تو پہلے کرتے۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نادرا پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان

میں ہر الیکشن سے پہلے احتساب کا ڈرامہ کھیلا جاتا ہے اور پہلے بھی طاہر القادری کو الیکشن کے موقع پر لایا گیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان مجھے (ن) لیگ کا ارسطو کہتے ہیں، اب عام آدمی میڈیا کی وجہ سے ارسطو بن چکا ہے، ہمارے بقراط اور سقراط ہر چیز کو سیاہ کررہے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن عوام کا الیکشن ہوگا وہ ثابت کریں گے کہ 20 کروڑ عوام مزارع نہیں مالک ہیں، اب 2013 کے مقابلے میں 2018 کے پاکستان میں فرق ہے۔انہوں نے نیب کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ کیا ساڑھے چار سال نیب نے خواب آور گولیاں کھائی ہوئیں تھیں؟ اگر نیب نے کارروائی کرنی تھی تو پہلے کرتے، نیب بھی دھاندلی کا حصہ ہے،ایک جماعت کے خلاف کارروائی انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں بے یقینی سے بچنا چاہیے، یہ وزیراعظم اور عوام کی فریاد ہے کہ خدا کے لیے ’پاکستان کو چلنے دو‘، 70 سال کے پرانے کھیل نہ کھیلنے دو۔یاد رہے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جمہوریت سے خائف الیکشن سے پہلے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں، ایک جماعت کے خلاف کارروائیوں کا مقصدالیکشن پراثراندازہوناہے، دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کاجن بوتل میں بندہوچکاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نادرا پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوجدید سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ، مسائل کے حل کے لئے لاہور میں مزید2سینٹرزبن رہےہیں، موبائل وینزکو بنانے میں وقت لگتا تھا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نادرا کوعام گاڑیوں میں شناختی کارڈ بنانے کی ہدایات دی ہیں ، نادراکی کاریں، دیہاتوں، قصبوں میں جا کر شناختی کارڈ بنائیں گی، عام انتخابات کے پیش نظر شناختی کارڈز حصول کوآسان بنارہے ہیں، سیاستدان قوم کی فریادلیکرآتا ہے، اس لئےفریادی ہوتاہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ترقی کےدومواقع ضائع کرچکے ہیں، 1960کی دہائی میں ترقی 65کی جنگ کی وجہ سے رک گئی ، 1990کی دہائی میں ملک جنوبی ایشیا میں تیز رفتار ترقی کررہا تھا، بھارت نے ہماری پالیسیوں کو اپنایا اور آگے نکل گیا ، بنگلادیش بھی ہماری بنائی گئی پالیسیوں پرعمل کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2013میں ملک کی معیشت ڈوبی ہوئی تھی، دنیا پاکستان کوخطرناک ترین ملک قرار دے رہی تھی ، گزشتہ 5سالوں میں 5ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگئے، ہماری فورسز نے جنگ لڑی اوردہشت گردی کی کمر توڑ دی، جہازٹیک آف اس وقت کرتا ہے، جب تینوں انجن

ایک سمت زور لگائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ 2017کی ابتدا میں پاکستان کو کامیاب ملک قراردیاجا رہاہے، پاناماکیس نے ملک کو16 سے18 ارب کا جھٹکا دیا، آج کا دور معیشت کا ہے، پالیسیوں کے تسلسل کویقینی بناناہے، ایٹم بم میزائل ہمارادفاع نہیں کرسکیں گے، مستقبل میں علم کی طاقت ہی ہمارادفاع کرےگی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طاقت بنانےکےلئےمنصوبہ بندی کی، دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کاجن بوتل میں بند ہوچکا ہے، آج درآمداد کا دباؤ ہماری قوت سے زیادہ نہیں ہے، مختصرمدت میں تاریخی سرمایہ کاری سےمعاشی دباؤ رہے گا، سقراط وبقراط ہر چیز کو سیاہ کرنے کے لئے کام کررہےہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کےمثبت بیانیے کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے، ہمیں ملک میں پالیسیوں کا تسلسل چاہیے، پالیسیوں کے تسلسل کی فریاد لے کر وزیراعظم گئے تھے، خدا کے لئےاس کھیل کونہ کھیلوجو70سال سے جاری ہے، ہماری یہ فریادچیف جسٹس،میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جوکچھ ہوابہت افسوسناک ہے، ن لیگ کی حکومت ختم کرکےعلاقائی جماعتوں کو دینا افسوسناک ہے، ایک ریڑھی والا،کسان اورمزدوربھی ارسطوہے، ہرایک مزدورکوعلم ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے ، پاکستان کے 20کروڑ عوام باشعورشہری ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ جمہوریت سے

خائف الیکشن سے پہلے احتساب کانعرہ لگاتےہیں، ایک جماعت کیخلاف کارروائیوں کا مقصدالیکشن پراثراندازہوناہے، اگست2016تک ای سی ایل کےتمام کیسز کابینہ جانے تھے۔نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےقانون کی حکمرانی کےتحت ہرحکم کوماناہے، نوازشریف کواپنی اہلیہ کی تیمارداری کاحق نہیں دیاجارہا، نوازشریف کو جلاوطن کیا گیا،وہ عدالت سے رجوع کرکے آئے، ہم کسی این آراو پر یقین رکھتے ہیں، نہ ہی این آراو کرسکتےہیں۔وزیر داخلہ نے مشرف سے متعلق کہا کہ مشرف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، مشرف عدالتوں کےسامنے پیش ہوں سیکیورٹی کا بہانہ نہ کریں، اپوزیشن نے نگراں سیٹ اپ پراتفاق کرلیا تو جمہوریت کی کامیابی ہوگی، اپوزیشن نےاتفاق نہیں کیا تو یہ جمہوریت کیخلاف سازش ہوسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کاایک جمہوری ماضی ہے، امید ہےپیپلزپارٹی غیرجمہوری قوتوں کی آلہ کار نہیں بنےگی، عمران خان تو 2014میں بکیز کیساتھ مل کربساط لپیٹنا چاہتے تھے۔اس سے قبل لاہور میں سی پیک کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا، جو پچھلے ایک سال سے ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں، خود اپنے دشمن بنے ہوئے ہیں، اکنامک لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔سی پیک موجودہ دور کاایک اہم ترین منصوبہ ہے،پاکستان میں اب تک29ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، اتنے کم وقت میں بڑی سرمایہ کاری ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ، سی پیک کے بعد دنیا پاکستان کوابھرتی معیشت کے طور پردیکھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی تو آ چکی ہے، پہلے بیس گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی اب بیس گھنٹے بجلی آتی ہے، معاشی شرح نمو 6 فیصد کی حدوں کو چھو رہی ہے، یہ بھی تبدیلی ہے۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2uALVBN
via IFTTT

No comments:
Write komentar