Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 31 March 2018

عمران خان نے لاہور آتے ہی ایسی بات کہہ ڈالی جس نے حریف جماعتوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی

 

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبے پنجاب کا آدھا ترقیاتی بجٹ صرف لاہور شہر پر خرچ کیا جاتا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے زیرِ اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ شہباز شریف

پنجاب اسپیڈ پر کام کرتے ہیں، ان کو بتانا مقصود ہے کہ پنجاب کا 6 کھرب 35 ارب روپے کے بجٹ میں سے صرف لاہور پر 55 فیصد خرچ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس چیز سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بھی آگاہ ہونا چاہیے کیونکہ جو ان کا بجٹ میں حصہ ہوتا ہے، وہ بھی لاہور میں خرچ کردیا جاتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں خرچ ہونے والی رقم صوبہ خیبرپختونخوا کے کل بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جو لوگ جنوبی پنجاب کے صوبے کی بات کرتے ہیں ان کی بات میں ان کے احساسِ محرومی کی بڑی صداقت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف سے سوال کرتا ہوں کہ آپ نے صوبے میں اتنی خطیر رقوم خرچ کیں، لیکن کیا ایک عالمی میعار کا ہسپتال کیوں نہ بنانے سکے؟ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صرف ایک آدمی تمام فیصلے کرتا ہے اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہے۔یاد رہے عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کا 55 فیصد بجٹ لاہور پر خرچ کر ڈالا۔ شہباز شریف ایسے اسپتال بنواتے جہاں ان کا بھی علاج ہوتا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف

کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا گزشتہ سال کا ترقیاتی بجٹ 635 ارب روپے تھا۔ گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ کا 55 فیصد صرف لاہور پر خرچ ہوا۔ خیبر پختونخواہ کا ترقیاتی بجٹ 130 ارب کے بجائے 110 ارب ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال 4 ارب روپے میں بنا ہے۔ ’ایسے اسپتال بناتے جس میں آج آپ بھی اپنا علاج کروا رہے ہوتے۔ عوام کا کیا قصور ہے جو 635 ارب روپے میٹرو جیسے منصوبوں پر لگا دیے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو میں جا کر دیکھیں خالی بسیں چل رہی ہیں۔ نہ اسکول، نہ صاف پانی کے منصوبے اور نہ کوئی کالج بنائے گئے ہیں۔ میرٹ کی وجہ سے نمل یونیورسٹی کی ڈگری کو اہمیت دی جاتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حبیب کنسٹرکشن کی مثال دیکھیں انہوں نے 96 کروڑ کا کنٹریکٹ لیا۔ منصوبے کی لاگت بڑھی تو کنٹریکٹ 2 ارب تک پہنچ گیا۔ اس طرح کنٹریکٹ لینے والی کمپنی کو ایک ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ ’یہ سیدھے سیدھے نیب کے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو پیسہ پنجاب پر خرچ ہونا چاہیئے وہ رائیونڈ پر خرچ ہو رہا ہے۔ رائیونڈ میں ترقیاتی کام جاری ہے، لاہور کے اندر پیرس بن رہا ہے۔ ’یہ لوگ عوام کے پیسوں سے کام کروا کر پیسہ خود لے لیتے ہیں‘۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2pWlrF5
via IFTTT

No comments:
Write komentar