Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 31 March 2018

وہ کون سی بالی وڈ اداکارائیں ہیں جنہوں نے محبت کی خاطر اپنا مذہب تبدیل کر لیا، جانیئے

 

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں میں اداکاروں کی آپس میں شادی کا رواج تو عام ہےلیکن بالی ووڈ میں محبت کی شادی کے لیے مذہب تبدیل کردینایہ بات کافی نمایاں ہوتی ہے ،بالی ووڈ میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے محبت کے لیے اپنا مذہب تک تبدیل کرلیا۔

انہی میں سے چند اداکا روں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتا ئیں گے۔ماضی کی لیجنڈ اداکارہ نرگس دت بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ چمکتا ستارہ ہیں جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز14 سال کی عمرمیں ہی کردیا تھا جب کہ انہوں نےاپنے فلمی کیرئیر میں 55 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں’’برسات‘‘،’’ انداز‘‘، ’’ آوارہ‘‘،’’ دیدار‘‘، ’’شری420‘‘ اور ’’چوری چوری‘‘ قابل ذکر ہے۔ اداکارہ نرگس نے ساتھی اداکار سنیل دت سے شادی کی جن کا تعلق ہندو گھرانے سے تھا تاہم دونوں اداکار ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جب کہ دونوں میں محبت کی داستان 1957 میں فلم ’’مدر انڈیا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی ۔ فلم کے سیٹ پر لگنے والی آگ نے نرگس کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا جس پر فلم میں نرگس کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے سنیل دت نے اپنی جان پر کھیل کر نرگس کی جان بچائی تھی۔بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگوربھارتی فلم انڈسٹری میں ایک ممتازمقام رکھتی ہیں انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’ارادھنا‘‘،’’کشمیرکی کلی‘‘،’’سفر‘‘،’’امر پریم‘‘،’’داستان‘‘،’’داغ‘‘ سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ شرمیلا ٹیگور ایک ہندو گھرانے میں پیداہوئیں لیکن بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی

کی محبت میں گرفتار ہوگئیں اوران کے کہنے پر اسلام قبول کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرلی ۔ شرمیلا ٹیگور نے اسلامی نام عائشہ رکھا جب کہ انہوں نے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگوربھارتی فلم انڈسٹری میں ایک ممتازمقام رکھتی ہیں انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’ارادھنا‘‘،’’کشمیرکی کلی‘‘،’’سفر‘‘،’’امر پریم‘‘،’’داستان‘‘،’’داغ‘‘ سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ شرمیلا ٹیگور ایک ہندو گھرانے میں پیداہوئیں لیکن بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی محبت میں گرفتار ہوگئیں اوران کے کہنے پر اسلام قبول کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرلی ۔ شرمیلا ٹیگور نے اسلامی نام عائشہ رکھا جب کہ انہوں نے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹارزن‘‘سے کیاان کا فنی کیرئیر مختصر ہے تاہم انہیں شہرت 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’وانٹد‘‘ سے ملی۔ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کا تعلق بھی ہندو گھرانے سے تھا تاہم اپنے قریبی دوست فرحان اعظمی سے شادی سے قبل انہوں نے اسلام قبول کیا۔بالی ووڈ اداکارہ نغمہ نے اپنی فلمی کیرئیر کاآغاز1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’باغی‘‘سےکیا تاہم انہوں نے علاقائی زبانوں میں بننے والی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈ اپنے نام کیے۔ اداکارہ نغمہ کا تعلق ہندو گھرانے سے تھا اوروہ شروع سے ہی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہندو مت ترک کرکے عیسائیت اپنائی۔ (ف،م،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2uxqxNL
via IFTTT

No comments:
Write komentar