واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں ایران کے پاس بہت سے راستے موجود ہیں۔
اسلام آباد میں پالیسی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ مین پاکستانی دانشوروں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سید کمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران اب تک ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا آیا ہے لیکن امریکہ مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس سے نکلنا چاہتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے واضح کیا کہ یورپی یونین نے تاحال ایٹمی معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے اور تہران اس کے موقف پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سید کمال خرازی نے کا کہنا تھا کہ امریکہ کے تمام تر دباؤ کا مقصد یہ ہے کہ ایران اس کے ناجائز مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کر دے تاہم وہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ایران ہرگز ایسا نہیں کرے گا۔
The post امریکہ کی کوشش ہے کہ ایران اس کے ناجائز مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کر دے: سید کمال خرازی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J4tWqA
via IFTTT
No comments:
Write komentar