Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 31 March 2018

غزہ اسرائیل سرحد پر کشیدگی: فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ

 

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ اسرائیل سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کا غزہ اسرائیل سرحد کے قریب احتجاجی مارچ کیا جارہا ہے جس پر صیہونی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہوا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دو فلسطینی سرحد کے قریب مشکوک سرگرمی کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جنوبی علاقے رفع میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ فلسطینی حکام نے آئندہ ہفتے گریٹ مارچ آف ریٹرن ( واپسی کا عظیم مارچ) کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت قابض اسرائیل کے خلاف بطور احتجاج مظاہرین کو سرحد پر کیمپوں میں 6 ہفتوں کے لئے قیام کرنا تھا۔فلسطینیوں کے احتجاج کے پیش نظر سرحد پر اسرائیلی ٹینک اور اسنائپر تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ غزہ اسرائیل سرحد پر مختلف مقامات پر مظاہرین موجود ہیں۔

The post غزہ اسرائیل سرحد پر کشیدگی: فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IgVDLp
via IFTTT

No comments:
Write komentar