Technology

Ads

Most Popular

Friday, 30 March 2018

مغرب ایرانو فوبیا کے ذریعہ اسلحہ فروخت کرنے میں مصروف ہے:آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی

 

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)بزرگ ایرانی مرجع تقلیدحضرت آ‌یت الله ناصر مکارم شیرازی نے فرمایا ہے کہ مغربی دنیا نے ایرانو فوبیا کو اپنی سرگرمیوں کا حصہ قرار دے دیا ہے اور علاقہ کے ممالک کو ایران کے مضبوط ہونے کا خوف دلا کر انہیں اپنے اسلحے فروخت کرنے میں مصروف ہیں ۔

بزرگ ایرانی مرجع تقلید’’حضرت آ‌یت الله ناصر مکارم شیرازی ‘‘نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر مسجد اعظم قم میں سیکڑوں طلاب سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مغربی دنیا نے ایرانو فوبیا کو اپنی سرگرمیوں کا حصہ قرار دے دیا ہے اور علاقہ کے ممالک کو ایران کے مضبوط ہونے کا خوف دلا کر انہیں اپنے اسلحے فروخت کرنے میں مصروف ہیں ۔

آپ نےفرمایا کہ دور حاضر میں دنیا پر ان لوگوں کی حکمرانی ہے جو بظاھر انسانی حقوق ، عدل و انصاف ، حق و حقیقت اور نظم و ضبط کے حامی ہیں مگر باطناً ان تمام باتوں کے مخالف اور انسانی حقوق کے دشمن ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ مغربی دنیا فقط و فقط اپنے منافع کی تکمیل میں مصروف ہے انہیں دوسروں کی بے چارگی اور مشکلات سے کوئی واسطہ و سروکار نہیں ہے ۔موصوف مرجع تقلید نے فرمایا کہ یہ لوگ ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ ہم نے داعش کے خلاف اتحاد بنایا ہے مگر خود دھشتگردوں کے حامی و ناجی ہیں۔

آیت الله ناصرمکارم شیرازی نےمزید فرمایا کہ مغربی کہتے ہیں کہ ہم ویرانہ کے مخالف اور آبادی کے مددگار ہیں مگر خود ویرانی کا سبب ہیں اور موجودہ دنیا کی سب سے بڑی مصیبت دوگانگی اور منافقت ہے اور یہ لوگ دنیا کو بھی مٹا کر راہ راست پر نہیں آسکتے ۔

The post مغرب ایرانو فوبیا کے ذریعہ اسلحہ فروخت کرنے میں مصروف ہے:آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J5O1fX
via IFTTT

No comments:
Write komentar