ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعتراف کیا ہے کہ سرد جنگ کے دور میں مغرب کی درخواست پر سعودی عرب نے دنیا بھر میں وہاب ازم پھیلانے کیلئے فنڈز فراہم کیے تاکہ سویت یونین کا مقابلہ کیا جا سکے۔
واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سرد جنگ کے دور میں مغرب کی درخواست پر سعودی عرب نے دنیا بھر میں وہابیت کو پھیلانے کیلئے فنڈز فراہم کیے تاکہ سویت یونین کا مقابلہ کیا جا سکے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب کے مغربی اتحادیوں نے سرد جنگ کے دور میں درخواست کی تھی کہ مختلف ملکوں میں مساجد اور مدارس کی تعمیر میں سرمایہ لگایا جائے تاکہ سوویت یونین کی جانب سے مسلم ممالک تک رسائی کو روکا جا سکے۔بن سلمان نے کہا کہ آج زیادہ تر فنڈنگ سعودی حکومت کی بجائے مختلف سعودی ادارے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آل سعود پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مساجد تعمیر کرکے تکفیری سوچ کی ترویج کے لئے کروڑوں ڈالر خرچ کرچکی ہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق پاکستان میں جب تک تکفیری سوچ کی مساجد اور مدارس کو بند نہیں کیا جاتا تب تک مملکت خدا داد میں امن و سکون کی فضا قائم کرنا ناممکن ہے۔
The post مغرب کی درخواست پر سعودی عرب نے دنیا بھر میں وہابیت کو پھیلانے کیلئے فنڈز فراہم کیے:بن سلمان کا اعتراف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pTE7p1
via IFTTT
No comments:
Write komentar