ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں صیہونی تنظیموں اور اسرائیلی لابی اپیک کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے پہلے ہی محمد بن سلمان اور اسرائیلی لابی کے درمیان ملاقاتوں کی خبریں شائع کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایران کے خلاف گٹھ جوڑ اور سعودی عرب اسرائیل تعلقات ان ملاقاتوں میں سب سے اہم ہیں۔
محمد بن سلمان نے بدھ کے روز امریکہ کے سابق وزرائے خارجہ ہنری کیسنجر اور ہلیری کلنٹن کے علاوہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
سعودی عرب سمیت خطے کی بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں جسے سیاسی ماہرین ایران کے مقابلے کے لئے عرب اسرائیل تعاون کا نام دے رہے ہیں۔
The post سعودی ولی عہد کی اسرائیلی لابی سے ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GkodLl
via IFTTT
No comments:
Write komentar