پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں کے طالبعلموں کو دین اسلام کی بہتر آگاہی کے حوالے سے قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سال جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں قرآن
پاک کی تعلیم لازمی پڑھانے کی سمری منظور کی تھی جس کے تحت تمام اسکولوں میں قرآن پاک کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔یاد رہے خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم برائے پرائمری اور سیکنڈری اسکول نے صوبے بھر کی تعلیمی درسگاہوں میں بہتر تدریسی نتائج، جدید خطوط پر طرز تعلیم اور کلاس روم کے ماحول کو سازگار بنانے کےلیے ’اسکول کولیٹی منیجمنٹ انیشیوٹیو (ایس کیو ایم آئی)‘ کرادیا۔اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ ایس کیو ایم آئی منصوبے سے اسکولوں میں معائندے کا عمل سخت اور بہتر ہوگا۔مذکورہ منصوبہ استاد اور ہیڈ استاد کو تعلیمی نظام، نگرانی، تشخیص اور سیکھنے کے ماحول کے حوالے سے رائے فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے گزشتہ 5 برس میں 30 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر چکی ہے، رقم اسکول میں کمرے بنانے، اسکول کی بیرونی عمارت تعمیر کرانے، بجلی کی فراہمی، واش روم کی تعمیر اور پینے کا پانی جیسی سہولت پر خرچ کی گئی۔تعلیم کے شعبے سے وابستہ سماجی تنظیم الف اعلان کے حالیہ سروے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ خرچ کیا لیکن معیاری تعلیم
کے حوالے سے یہ صوبہ تاحال پنجاب اور سندھ سے پیچھے ہے۔محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت 500 اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو انڈرائیڈ موبائل فراہم کرے گی جو اپنے متعلقہ علاقے میں موجود سرکاری اسکولوں کا دورہ کرکے طالبعلم، اساتذہ اور کلاس رومز سے ڈیٹا جمع کریں گے ۔تاہم اس ضمن میں ایجوکیشن افسران کو موبائل فون میں موجود ایپلیکیشن کے استعمال کی ٹریننگ دی جا چکی ہےتاکہ پرائمری اور ثانوی اسکولوں کا ڈٹیا آسانی سے جمع کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ایجوکیشن افسران اسکول میں انگلش، اردو اور میتھس کے طالبعلموں کا ڈیٹا جمع کریں گے ۔حکام نے بتایا کہ ایس کیو ایم آئی منصوبہ 2017 میں ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ سے تجرباتی بنیادیوں پر شروع ہوا جسے صوبوں کے دیگر اضلاع میں بھی توسیع دی جائے گی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’ایس کیو ایم آئی کا منصوبہ میڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولوں میں بھی لانے کی تجویز زیر غور ہے‘۔دوسری جانب پاکستان کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی نگرانی میں مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی طر ف سے خیبرپختونخوا میں بلین ٹریز سونامی، تیز رفتار بس منصوبے ، مالم جبہ سیکنڈل ، محکمہ جنگلات ، محکمہ معدنیات ، محکمہ سیاحت اور محکمہ ہائی ویز میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن اور عمران خان کی طر ف سے خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیل کاپٹر کے غیرقانونی استعمال اور صوبائی حکومت کی دوسری بدعنوانیوں اوربے ضابطگیوں کے بارے میں وائٹ پیپر شائع کرنے کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ کے پارلیمانی سیکرٹری اورنگزیب نلوٹھا اور ناصر خان موسیٰ زئی کوخصوصی ٹاسک حوا لےکر دیا گیا ہے۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Gl3pHQ
via IFTTT
No comments:
Write komentar